میرے اسلام قبول کرنے کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہے، میں مسیحی ہوں اور تا دم مرگ مسیحی رہونگا ،ایڈورڈ شہزاد عرف گڈو۔
1488174_588342094582851_527346951_n
بیلجئم کی معروف کاروباری شخصیت ایڈورڈ شہزاد عرف گڈو نے کہا ہے کہ میرے فیس بُک اور ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لئے گئے ہیں جس کی ابتدائ رپورٹ لوکل پولیس کو کی جا چکی ہے۔
بیلجئم کی معروف سماجی شخصیت جناب شاہد پرویز نے اس واقعے کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا اور کہا کہ کمیونٹی کو معلوم ہونا چاہئے کہ کیا ہو رہا ہے۔ اسکے علاوہ ایڈورڈ شہزاد نے بتایا کہ انہیں اس بات پر شک ہے کہ انہیں ایک مسلمان خاتون سے شادی کرنے کی سزا دی جارہی ہے۔ مضید فرماتے ہیں کہ ایک تو وہ برسلز میں کامیاب بزنس کرتے ہیں دوسرا ایک پاکستانی مسلمان خاتون جو اب مسحیت قبول کر چُکی ہیں ان سے شادی کر چکے ہیں تو یہ وجوہات ہو سکتی ہیں جو ان کا فیس بُک اکاؤنٹ ہیک کر کے ان کے حوالے سے گمراہ کن خبریں لگایں جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے تمام دوستوں اور فیملی فرینڈز سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کے حوالے سے غلط خبروں پر دھیان نہ دیں۔