معروف شاعر، مصنف اور سماجی لیڈر جناب پرویز اقبال کو شاعری کے لیے ٢٠١٣ کا ایوارڈ ملنے پر دلی مُبارکباد، واٹسن گل،
parvez
کلوری پینتی کاسٹل اسمبلیز آف پاکستان کی جانب سے پرویز اقبال کو شاعری کے لئے ٢٠١٣ کا ایوارڈ دیا گیا۔ تقریب ١٢ فروری کو کوئٹہ میں منعقد ھوئی جس میں پرویز اقبال کی مسیحی گیتوں اور غزلوں کی کتاب “ پیراں تھلے لہراں “ کی کامیاب اشاعت پر مُبارکباد کے بعد انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تقریب میں پاکستان بھر سے کلوری پینتی کاسٹل اسمبلیز آف پاکستان کی دعوت پر معروف شخصیات نے شرکت کی پرویز اقبال نے اس ایوارڈ کے لئے خُداوند کا شُکریہ ادا کرتے ھوے اپنے لئے عزت و سعادت قرار دے کر کلوری پینتی کاسٹل اسمبلیز آف پاکستان کے تمام عہدے داران ، اور کلیسیاء کا خصوصی شُکریہ ادا کیا۔

Advertisements