جوزف کالونی کے شرمناک سانحے کے خلاف ایک بھرپور احتجاج جو کہ اردوچرچ کے جھنڈے کے نیچے ترتیب دیا گیا تھا اس میں بالنڈ کی کریسچن کمیونیٹی اور مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ غیور اور بہادر کمیونیٹی نے کسی موسم، کسی منفی پرہپگینڈہ کی پروا نہی کی ہمارا احتجاج کامیاب رہا۔ اس کے لیے اُردوچرچ کمیٹی کے ایلڈرز، پاسٹرز اورکمیٹی کے چند میمبرز کے علاوہ معروف شاعر ،مصنف اور سیاسی شخصیت جناب پرویز اقبال کا کردار بھی بہت شاندار رہا۔ یہ ہم سب کی مشترکہ جدوجیہد کا ثمر ہے۔ دی ہیگ میں واقع پاکستانی سفارتخانہ میں ایک پٹیشن پیش کی گئ۔ جو وفد چُنا گیا اس میں پاسٹر ایرک سرور، ایلڈر روبن جاوید گل، ایلڈر ساجد بھٹی، جناب عابد شکیل، جناب انجم اقبال، جناب پرویز اقبال اور راقم یعنی واٹسن گل شامل تھے۔
protest 20-3-2013
protest 20-3-2013--1
protest 20-3-2013--3
protest 20-3-2013--4
protest 20-3-2013--5
protest 20-3-2013--6
Protest in The Hague, 2010
protest 20-3-2013--7
میں کمیونیٹی کا نہایت شکرگزار ہوں جو کہ اس خراب موسم میں اپنے قیمیتی وقت کو اور اپنے پیسے کو خرچ کر کے اس جدوجہد میں شامل ہویے۔ تاکہ اپنے مسیحی بہن بھایوں کی آواز بن سکیں۔

واٹسن گل۔

Advertisements