کوٹ لکھپت جیل میں بھارتی قیدی پر قاتلانہ حملہ ،بھارت میں پاکستانی قیدیوں پر حملہ کا جواز بنے گا، واٹسن گل،

کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں مدثر اور عامر جو کے سزاءموت کے قیدی ہیں نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر حملہ کردیا، شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، حالت تشویشناک ہے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق لاہورکی لکھپت جیل کی سزائے موت کی کوٹھری میں دو قیدیوں نے بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، سربجیت سنگھ کے سر پر شدید چوٹیں آئیں ہیں جس کے بعد اسے جناح اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جناح اسپتال کے ڈاکٹرز سربجیت سنگھ کی جان بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں 17 ہزار سے زیادہ قیدی ہیں جس کے باعث ایک ایک کوٹھری میں کئی کئی قیدی رکھے گئے ہیں، ایسے ہی ایک سیل میں قیدیوں نے سربجیت سنگھ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اسے کے سر پر گہرے زخم آئے ہیں، واضح رہے کہ بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کو 16 سال پہلے بھاٹی میں دھماکوں کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی، سربجیت کے اہلخانہ اس کی معافی کیلیے کئی مرتبہ پاکستان آچکے ہیں۔ سربجیت سنگھ گزشتہ تییس سال سے پاکستانی جیل میں قید ہے۔

Advertisements