پاکستان الیکشن کمیشن نے اقلیتی ممبران برائے قومی اسمبلی کے ناموں کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ جس میں تین مسیحی اور چھ ہندوں کمیونیٹی سے تلعق رکھتے ہیں،

غیرمسلموں کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ سندھ کے ضلع گھوٹکی سے ڈاکٹر درشن، سانگھڑ سے بھگوان داس، راولپنڈی سے اسفنیار بھنڈارا، سرگودھا سے طارق کرسٹوفر قیصر اور کوئٹہ سے خلیل فرانسس اسمبلی میں پہنچے ہیں۔
پیپلز پارٹی کو غیرمسلموں کے لیے مخصوص نشستوں میں سے بھی ایک نشست ملی ہے جس پر لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے رمیش لال رکنِ اسمبلی بنے ہیں۔
تحریکِ انصاف کی جانب سے اقلیتی رکنِ اسمبلی سندھ کے ضلع عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے لال چند ہوں گے۔
جبکہ ایم کیو ایم کی جماعت کے اقلیتی رکن سنجے پروانی ہوں گے۔
غیرمسلم سیٹ پر جے یو آئی ایف نے آسیہ ناصر کو نامزد کیا ہے، آسیہ ناصر اس سے قبل بھی جمعت علما اسلام (ف) کی جانب سے اسمبلی میں موجود تھی۔

Advertisements