واٹسن گل،
نیدرلینڈز:07-07-2013

معروف سماجی کارکُن اور گُڈ اینجل ورلڈ کے وائس چیئرمین جناب گُلباز فضل کی پچاسیوی سالگرہ بہت دھوم دھام سے انکے شہر آمرسفورٹ میں منائ گئ۔
193632_190646390979057_2938164_o
دنیا میں کروڑوں لوگوں کو خداوند قدوس کی جانب سے پچاسیوی سالگرہ کا اعزاز حاصل ہوتا ہے۔ مگر میرا مقصد اس پوسٹ کے حوالے سے صرف اتنا ہی ہے کہ قائرین کو معلوم ہو کہ نیدرلینڈز میں خدا کے لوگ کیسے اپنے مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔

میں دراصل گُلباز فضل صاحب کو ان کے چند مثبت اقدامات پر ان کی سالگرہ کے موقع پرخراج تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں۔ ویسے تو ہماری کمیونیٹی میں کسی کو بھی مثبت اقدامات پر حوصلہ افزائ یا شاباش دینے کا رواج نہی۔ مگر میں سمجھتا ہوں کہ گُلباز فضل صاحب کمیونیٹی کے لیے اپنی خدمات کی وجہ سے خراج تحسین کے لیے پوری طرح مستحق ہیں۔ ویسے تو وہ اپنے چند عملی اقدامات ،جن میں سیلاب زدگان اور زلزلہ زدگان کے لیے فنڈز اکھٹے کر کے ان تک اپنے ہاتھوں سے پہنچانا تک جیسے کاموں میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہے۔ اور دور دراز علاقوں جیسے بالاکوٹ ، آزاد کشمیر اور مظفرآباد میں مسیحی خاندانوں کو جن تک حکومتی امداد نہی پہنچی تھی ،ان تک امداد اپنے ہاتھوں سے پہنچائ۔ اور اسی طرح مسیحی پناہ گزین کے حوالے سے ان کی گراہ قدرخدمات قابل تحسین ہیں۔ چند سال قبل بہت سے مسیحی یورپ کی طرف آئے، مگر کوئ ان کی مدد کے لیے موجود نہ تھا۔ بہت سے مسیحی بھائ مایوس، نامراد واپس لوٹ گئے، مگر آج ایسا نہی ہے۔ گُلباز صاحب کی صورت میں ان کی مدد کے لئے لوگ موجود ہیں۔ گُلباز فضل صاحب کی خدمات کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اگر ان کو پتہ چل جائے کہ کسی پناہ گزین کو ان کی مدد کی ضرورت ہے تو یہ ان کے مدد مانگنے سے پہلے ہی اپنی اخلاقی اور مالی مدد کے ساتھ ان تک پہنچ جاتے ہیں، اور یہ راز ہے کہ خداء قدوس نے ان کو اپنی برکتوں سے نواز رکھا ہے۔ میں ان کو پچاسیوی سالگرہ پر بھرپور مباکباد پیش کرتا ہوں اور خدا تعالی سے درخواست کرتا ہوں کہ خدا ان کو صحت اور تندرستی دے۔ تاکہ خدا کے مستحق لوگوں کی مدد کا یہ سلسلہ ان کی بدولت یوں ہی جاری ؤ ساری رہے۔

Advertisements