ڈیر کمیونیٹی،

جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ گُزشتہ روز میں نے نیدرلینڈز میں ایک نئے چرچ کے حوالے سے خبر لگائ تھی۔ میں آپ کے علم میں لانا چاہتا ہوں کہ اس خبر کو ہٹانے اور دوبارہ اس قسم کی خبر لگانے پر مجھے باقائدہ دھمکی دی گئ ہے۔ مجھے دھمکی دی گئ ہے کہ اگر میں اپنی متعلقہ خبر کو نہی ہٹاوںگا تو مجھے سبق سکھایا جایے گا۔ عزیزوں میں خُدا کی زات کے علاوہ کسی سے نہی ڈرتا ہوں۔ اس خبر کی اشاعت کی زمہداری بھی آپ پر ہے ۔ آپ کی دھمکی نے مجھے مجبور کیا ہے۔ مگر پھر بھی احتیاط کے طور پر میں نے پولیس کو اطلاح دے دی ہے، میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں کہ ہماری کسی سے کوئ دُشمنی نہی ہے۔ اور اگر ہم بڑو میں کوئ اختلاف ہے ، تب بھی ہمیں اپنے بچونکوں یہ اجازت نہی دینی چاہے کہ بچے کلیسیا کے بڑوں کو دھمکی دیتے پھریں۔

میں بہت کُچھ لکھنا چاہتا تھا مگر بھائ گلباز فضل کی عزت کرتا ہوں اور ان کے سمجھانے پر اپنے قلم پر قابو کر لیا ہے۔ اور وہ کُچھ نہی لکھ رہا جو لکھنا چاہتا تھا۔ اگردھمکی کا سلسلہ نہ رکا تو شاید اپنے قلم کو سچ اگلنے سے نہ روک سکوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ صرف ایک بات آپ کے علم میں لانا چاہونگا کہ میں خُداوند یسوع مسیح کو حاضر جان کر یہ کہتا ہوں کہ اپنے آپ کو سچائ کی راہ پر دیکھتا ہوں ، اور فرد واحد کے تنہا فیصلوں کی مخالفت کے علاوہ ہماری کلیسیا میں اور کوئ پرابلم نہی۔ خُداوند کا زندہ کلام ہمیں سکھاتا ہے کہ کلیسیا کے فیصلے فرد واحد کے بجائے کلیسیا کے بزرگوں یا کمیٹی ممبرز کے ساتھ مشاورت اور باہم رضامندی سے کیے جایں۔ یہ نہی ہورہا تھا، اور اگر ہم بجائے لڑنے کے اپنے راستے جدا کر لیں تو بہتر ہے۔

خُداوند یسوع مسیح آپ کو برکت دے۔

واٹسن گل

Advertisements