پاکستانی اُردو چرچ ہالینڈ کے پاسٹر ندیم دین کی جانب سے شُکر گُزاری کی عبادت کی بھرپُور کامیابی اور مومنین کی بھرپور شرکت پر اپنی کلیسیا کومباکباد۔ شکُر گزاری کی اس عبادت میں نہ صرف ہالینڈ بلکہ برطانیہ، جرمن اور بیلجیئم سے تلعق رکھنے والے مختلف مکاتب فکر کے مسیحیوں نے شرکت کی اور اس کوکامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس عبادت میں دو ایلڈرز کا انتخاب کیا گیا، جن کے نام کلیسا نے اپنی مرضی سے دیے تھے، جن دو ایلڈرز کو کلیسیا کی خدمت کے لیے مخصوص کیا گیا ان میں ایمسٹرڈیم سے جناب ساجد بھٹی اور روٹرڈیم سے جناب فراز اعجاز صاحب شامل ہیں۔ ان دونوں ایلڈرز کو برکت دینے کے لیے پاسٹر ندیم دین کے علاوہ پاسٹر پرویز کھوکھر، پاسٹر اشرف جان اور ہالینڈ میں مسیحی کلیسا کی بنیاد رکھنے والے انکل عمانیئل بھی پُلپٹ پر موجود تھے۔ اسکے علاوہ اوینجلسٹ اور میرب ٹی وی کے روح رواں جناب مایئکل ویلئم اردو سے ڈچ میں ترجمہ کر کے ڈچ مہمانوں کو سمجھانے میں مصروف رہے۔ معروف مسیحی سنگر سسٹر ادیبا فضل اور جناب اکمل گل نے نہایت خوبصورت گیت پیش کیے۔ شمائل پرویز کی قیادت میں شی بیپٹسٹ فیلوشپ کی کوائر نے خدُاوند قدوس کی حمدؤثنا میں اپنے گیت پیش کر کے روحانی ماحول کو اور سحر انگیز بنادیا۔
25-08-2013 nadeem.15
25-08-2013 nadeem.12
25-08-2013 nadeem.4

روٹرڈیم سے تلعق رکھنے والی بزرگ اور قابل احترام شخصیت جناب جان بھٹی اور ان کے خاندان کی جانب سے پاسٹر ندیم دین کو پاسٹرز گاؤن تحفہ میں پیش کیا۔ پاسٹر پرویز کھوکھر اور کلیسیا کہ تمام بزرگوں نے مل کر پاسٹر ندیم کو یہ گاؤن پہنایا اور برکت دی۔
25-08-2013 nadeem.16
پاسٹر ندیم دین کلام مقدس کی تلاوت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں عقاب کی خوبیوں اور طاقت کا زکر کرتے ہیں کہ اچانک سے ایک حقیقی عقاب پُھر سے اڑتا ہوا آ موجود ہوا اور چرچ میں موجود ہر شخص کو حیران کر گیا۔
25-08-2013 nadeem.17
معروف شاعر ،سیاسی ،سماجی شخصیت جناب پرویز اقبال نے پاسٹر ندیم دین کو ایک نظم خراج عقیدت کے طور پر پیش کی ۔ یہ نظم بہت خوبصورت تھی جس میں پاسٹر ندیم کے لیے برکتوں، محبتوں اور نصیحت کے انمول خزانے لفظوں کی صورت میں موجود تھے۔
25-08-2013 nadeem.19
جانی پہچانی شخصیت اور اوینجلیسٹ جناب مورس عنایت پاسٹر ندیم کے ساتھ گزاری خوبصورت یادوں کے دریچوں میں۔
25-08-2013 nadeem.6
25-08-2013 nadeem.13
واحد مسیحی چینل گلوری ٹی وی کے مالک معروف گاسپل سنگر اور اوینجلسٹ جناب سرفراز منیر نے پاسٹر ندیم دین کو اسرایئل سے لائ گئ وہ شال پیش کی جس قسم کی شال کو اُڑھ کر عہد عتیق میں نبی ، پیغمبر اور سردار قاہن اپنی کہانت کے فرائض انجام دیتے تھے.
25-08-2013 nadeem.3

Advertisements