نہایت شفیق باپ، زمہیدار بیٹا، وفادار شوہر اور بہترین انسان اور مسیحی شخصیت جناب جیمس جان کی صحت اور تندرُستی کے لیے خصوصی دُعا کی اپیل۔
1185328_10151845682319752_255412765_n
تفصیل یہ ہے کہ لیزلی جیمس جو کہ نیدرلینڈز میں اپنے پیار، مسیحی محبت، تعلیمی قابلیت اور متحرک شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں ان کے والد محترم جیمس جان جو کہ کینڈا میں رہایش پزیر ہیں ،گزشتہ ہفتہ کو نجی مصروفیت کے سلسلے میں امریکہ میں موجود تھے کہ اچانک دل کے عارضے کی وجہ سے ہسپتال میں داخل ہو گیے ہیں۔ ابھی تک طبیت کافی ناساز ہے۔ ان کو دوا کے ساتھ دُعا کی بھی ضرورت ہے۔

پندرہ سیپتمبر بروز اتوار کو نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں پاکستانی اُردو چرچ ہالینڈ میں اتوار کی عبادت کے ساتھ جناب جیمس جان کی صحت اور تندرستی کے لیے خصوصی دعا کی جایے گی۔ خدا کے خادم اور پاکستانی اُردو چرچ ہالنڈ کے پاسٹر ندیم دین اور چرچ کلیسیا خداءقدوس سے جیمس بھائ کی جلد صحتیابی کے لیے التجا کرینگے کہ بابل بھائ جلد صحتیاب ہو کر واپس اپنے بیوی بچونکے پاس آییں اور مل کر خدا کی شُکرگزاری کریں۔ اس کے ساتھ ہی ہم ہالینڈ ،برطانیہ، امریکہ ،کینیڈا اور تمام چرچز اور مسیحیوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ جیمس جان کو خصوصی طور پر اپنی دُعاؤں میں یاد رکھیں۔

Advertisements