پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایکچرچ پر اتوار کو ہونے والے دو خودکش حملوں میں اسی سے زیادہ افراد کی شہادت پر کریسچن کمیونیٹی سراپا احتجاج ہے اور ملک کے تمام بڑے شہروں میں مظاہرے کیے گئے ہیں اور کراچی میں مظاہرین پر پولیس نے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی
22-09-2013.JPG1
۔
22-09-2013 اتوار کو چرچ میں خودکش حملوں کے بعد مسیحی برادری نے احتجاج شروع کیا تھا اور پیر کو بھی اسلام آباد، پشاور، لاہور اور کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔
اتوار کو ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں اس المناک حادثے متاثرہ خاندانوں کے لیے خصوصی عبادت کی گئ۔ پاسٹر ندیم دین اور پاکستانی اُردو چرچ ہالینڈ کی کلیسیا نے خداوند قدوس سے اپنے متاثرین بہین بھایوں کے لیے صبر جمیل کی التجا کی۔ کلیسیا نے عہد کیا کہ وہ اپنے غم زدہ بہن بھایوں کے ساتھ اظہار
یکجہتی کرتے ہیں اور مل کر ان مظالم کے خلاف آواز اُٹھاییں گے۔

Advertisements