پاکستانی ڈچ کریسچن کمیونٹی نے آج بروز سوموار 23 Sep شام سات بجے پشاور میں مسیحی چرچ میں دھماکے اور مسیحی جانوں کے نقصان کے حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ اور توقع ہے کہ بیلجیئم سے بھی ایک مسیحی وفد اس اجلاس میں شرکت کرے گا۔
14515_422080457897221_2110117671_n1235959_220114338152591_466112860_n
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک گرجاگھر پر اتوار کو ہونے والے دو خودکش حملوں میں شہید ہونے والوںکی تعداد 82 ہو گئی ہے جب کہ 130 سے زائد زخمیوں میں سے دس کی حالت نازک ہے۔ اس واقعہ کی زمہداری تحریک طالیبان کے ایک گروپ جند الحفصہ نے قبول کی ہے۔ اور اس گروپ نے کہا ہے کہ وہ مسیحوں پر اس طرح کے حملے جاری رکھیں گے۔
naamloos.png12
ہمیں اس طرح کے واقعات کی بھرپُور مُزمت کرنی چایے اور متحد ہو کر احتجاج کرنا چایے۔ میں ہالینڈ میں رہنے والے پاکستانی مسیحوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اس طرح کے واقعات کی سرکوبی کے لیے متحد ہو جاییں اور بھرپور احتجاج کریں ۔ اگر کسی گروپ کوہم سے مل کر احتجاج گوارہ نہی تو ہم آپ کی جانب قدم بڑھاتے ہیں ۔ کیونکہ اگر ہم احتجاج چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کرینگے تو اس طرح کی جدوجہد بیکار جاتی ہے۔

Advertisements