پاکستانی مسیحیوں کا پشاور میں کوہاٹی گیٹ چرچ پر دو خود کش حملوں کے خلاف نیدرلینڈز میں پاکستانی سفارتخانے کے سامنے بھرپُور احتجاج۔
protest 30 sep 120130930_151853
20130930_143417 ..20130930_145440
پاکستانی مسیحی کمیونیٹی نیدرلینڈز اور بیلجیئم کے غیور مسیحیوں نے بروز سوموار ٣٠ سیپتمبر کو دوپہر دو بجے دی ہیگ میں پاکستانی سفیر کی رہایش کے سامنے سے احتجاجی ریلی نکالی جو پاکستانی ایمبیسی کے سامنے آکر رکی۔ احتجاجی ریلی میں خطاب کرتے ہویے معروف سماجی شخصیت لطیف بھٹی ، انکل عمینویئل ،واٹسن گل، پاسٹر ندیم دین، پاسٹر جان اشرف نے پاکستانی مسیحیوں کا پشاور میں کوہاٹی گیٹ چرچ پر حملے کی مزمت کی اور مسیحی کمیونیٹی میں اتحاد، یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
20130930_141937 ..20130930_141030
سب کی مشرکہ رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ پاکستانی ایمبیسی کو پیش کی جانے والی پٹیشنز ردی کی ٹوکری میں پھینک دی جاتی ہیں، لہزا اس بار پٹیشن نیدرلینڈز کی وزارت خارجہ میں پیش کی جائے گی۔ یہ پٹیشن پاسٹر ندیم، جناب لطیف بھٹی، سلویسٹر تائر بھٹی اور واٹسن گل نے ایک وفد کی صورت میں پیش کی اور وزارت خارجہ کے ترجُمان کو پاکستانی مسیحوں کے حوالے سے اپنے خدشات کا اظہار کیا۔

Advertisements