عاجزانہ اپیل
میرے محترم اور قابل احترام دنیا بھر میں پاکستانی پاسٹرز صاحبان پاکستانی سیاسی رہنمااور مسیحی بھایو اور بہنو
پشاور چرچ واقعہ کی جتنی بھی مزمت اور احتجاج کیا جاے کم ہے یہ واقعہ پاکستان گورنمنٹ کے لیےقابل ء شرم اور قابل افسوس واقعہ ہے یہ جو کحچھ ہوا نہیں ہونا چاہے تھا دنیا کے تمام ملکوں میں جتنے لوگوں نے احتجاج کیا اور کررہے ہیں میں انکی اس مسیحی محبت کو سلام پیش کرتا ہوں
اور آپ سب پاکستانی جیلوں کے بارے جانتے ہیں کہ وہاں قیدیوں کے ساتھ کیاسلوک اور کتنی ذیادتی ہوتی ہے اور اسی ذیادتی اور بدسلوکی کاشکار ہم سب کی ایک بہن اور بیٹی آسیہ بی بی ناجانے کیسے کیسےدکھ سہ رہی ہےاپنی بیگناھی کے ، سو میری آپ سب سے التجا ہے کہ آسیہ بی بی کی آزادی کے لیے تحریک شروع کی جاے اب وقت آ یا ہے کہ جاگیں اپنی قوم کیلیے
اور پوری دنیا میں آسیہ بی بی کی آذادی کے لیے یکجا ہوکر آواز بلندکریں میں امید رکھتا ہو ں کہ آپ ایک مسیحی بھائ کی عاجزانہ اپیل کومستردنہیں کر یں گے
خداوند آپ سب کو آپکے اہلء خانہ کو اپنی برکتوں سے نوازے آمین

Advertisements