لیوینگ اسٹون اُردو چرچ ہالینڈ میں شہہداءپشاور کے لیے تیسری میموریئل سروس نہایت کامیاب رہی۔
1267010_520992094660798_979229820_o
دی لیوینگ سٹون چرچ اور شی ورشپ منیسٹری کی مشترکہ کوائر نے خوبصورت گیتوں اور زبوروں سے میموریئل سروس میں ایک سحر طاری کر دیا۔ شہہداءپشاور کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کمیونیٹی کی معروف شخصیات موجود تھی۔
1276673_520994777993863_336099247_o
معروف شاعر اور سیاسی طور پر جانا پہچانا نام جناب پرویز اقبال نے اپنے مخصوص انداز میں پشاور کے متاثرہ خاندانوں کو ایسا نزرانہءعقیدت پیش کیا کی کئ آنکھیں بھیگ گئ۔
841185_520998147993526_409768962_o
ہالینڈ کی مزیبی شخصیت انکل عمانیئول نے بائبل مقدس کی پیشگویئوں کا زکر کیا اور آج مسیحت پر ان پیشگویئوں کا پورا ہونا ثابت کیا۔
1233250_520999427993398_1297638591_o
سماجی خدمات کے حوالے سے معروف نام جناب سیلویسٹر تائر بھٹی صاحب نے اپنے پیغام میں کمیونیٹی میں اتحاد اور یکجہہتی کی کمی کو پاکستان میں مسیحی پر مظالم کی وجہ بتایا اور کمیونیٹی سے درخواست کی کہ اب ہمیں ایک پلیٹفارم پر اکٹھا ہونا چایے۔
1275920_521000514659956_553559810_o
(راقم) یعنی مجھے بھی اپنے خیالات پیش کرنے کا موقع ملا۔ میں نے کمیونیٹی سے درخواست کی کہ اب ہمیں عملی طور پر اپنے بہن بھایوں کے لیے آواز اٹھانی چاہے۔ میں نےکمیونیٹی سے یہ درخواست بھی کی کہ برسلز میں یورپیئن یونین کے سامنے مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کہ اسے کامیاب بناییں۔
1277881_521001607993180_924105047_o
پاسٹر ندیم دین نے اپنے پیغام میں سانحہ پشاور کے حوالے سے خون بہانے اور شیطان کے پسندیدہ کھیل یعنی قتل عام کو بائبل مقدس کے تناظر میں پیش کیا۔ ان کا یہ پیغام بہت پسند کیا گیا۔
778643_521001967993144_1944050512_o….
آخر میں دی لیونگ اسٹون اردو چرچ کی دس رُکنی کمیٹی کا علان کیا گیا اور ان کو برکت دی گئ۔ چرچ کمیٹی میں چیئرمین جان بھٹی، سیکٹری عابد شکیل، خزانچئی ادیبا فضل، کوائر انچارج اکمل گل، اور دیگر کمیٹی میمبز شامل ہیں ۔ واٹسن گل چرچ کمیٹی کے میمر کے علاوہ انسانی حقوق کے امور کے لیے اپنی خدمات پیش کرینگے۔
1275220_521006201326054_854394847_o1270675_520992427994098_375661007_o

Advertisements