1375206_500908826670928_1280690780_n
اب تک سمندری میں درجنوں نہیں بلکہ سینکڑوں ماوں کو جگرِ گوشے نشہ کی لت میں سسک سسک بے بسی کی موت مر گئے لیکن منشیات فروشوں کا شاید کوئی خُدا نہیں کبھی کسی نالے میں کبھی کسی ویرانے میں اور کبھی کسی کوڑےکے ڈھیر پر لاشیں ملتی رہی لیکن کوئی بھی کچھ کرنے کے لیئے تیار نہیں سب تماشہ گیر ہیں اور اسے تماشہ ہی سمجھتے ہین لیکن جب میں ایسا واقعہ دیکھتا ہوں تو خُود کو بھی برابر کا مجرم سمجھتا ہوں کہ مجھ سے کہاں کوتاہی ہوئی کہ میں اپنا کردار ادا نہ کر سکا کل میں نے ایک منظر دیکھا کہ نشہ کرنے والے کس دلدل میں پھنس چکے ہیں اور فیس بک پر ایک پیغام دیا کہ آگے بڑھو اور ان لوگو کو بچانے کے لیئے قدم اٹھاو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ان میں سو ایک عادل مسیح نے سسک سسک کر دم توڑ دیا مجھے دُکھ اس بات پر ہے کہ کچھ عرصہ قبل اس کے والد جاوید عرف کنی مسیح کو میں نے منشیات فروشی سے روکنے کے لیئے جیل بجھوا دیا تھا مجھے قتل کی دھمکیاں تک دی گئی لیکن میرے سامنے ایک ہی بات تھی کہ اے میرے خُدا یہ نہیں جانتے کہ میں یہ سب کیوں کر رہپا ہوں اس سے پہلے کہ عادل کے بعد کوئی اور دم توڑ دے یہ جان کر ان لوگوں کو بچاو کہ ہمارا خُدا زندہ خُدا ہے اورہمارا خُدا زندگی دینے والا خُدا ہے ہمارا خُدا ہلاکت نہیں دینا چاھتا

Advertisements