یورپ اور برطانیہ میں رہنے والے پاکستانی مسیحی کسی افواہ اور جھوٹے پروپیگینڈہ کی پروا کیے بغیر برسلز میں مظاہرہ کرینگے۔

چند شرپسند عناصر جو کہ میر صادق اور میر جعفر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ وہ جھوٹی افواہ پھیلا رہے ہیں کہ یوروپیئن یونین کے سامنے ہونے والا مظاہرہ منسوخ ہو گیا ہے۔ ہمارے پاس کمیونیٹی کے باعزت لوگوں کی گواہی موجود ہے۔ جن کو یہ کہا جا رہا ہے۔ مظاہرے کو منسوخ کرنے کے لیے پاکستانی سفارتخانے سے بھی دباؤ ڈالا گیا مگر نہ تو ہم کسی دباؤ اور دھمکی سے ڈرتے ہیں نہ یہ کسی افواہ اور شرارت کو اپنے سامنے کوئ رکاوٹ سمجھتے ہیں۔ اگر ہم جُھکنا جانتے ہیں اور عاجزی ؤ انکساری کو اپنا شعار سمجھتے ہیں تو اسے ہر گز ہماری کمزوری نہ سمجھا جایے۔
994363_4854861548288_1965278172_n
یورپ اور برطانیہ کے مسیحوں کے وفود کل اس تاریخی مظاہرے میں شریک ہو رہے ہیں۔ اور یوروپیئن یونین کے اعلی عوانوں میں اپنے بےیار و مددگار پاکستانی مسیحی بہن بھائوں کے لیے آواز اُٹھاییں گے۔ میں آپ سب سے درخواست کرونگا کہ اس پروٹیسٹ میں اگر شامل ہوسکتے ہیں تو ضرور ہوں۔ صرف میموریئل سروسس اس کا حل نہی۔ اگر کسی کا اپنا بیٹا یا بیٹی اس دہشتگردی کا شکار ہوگی تو وہ دکھی بھی ہوگا اور دُعا بھی کریگا۔ مگر وہ ضرور چاہے گا کہ اس ظلم کے خلاف انصاف طلب کیا جائے ۔ ہم نے اس شرمناک واقعہ پر دکھ بھی کیا ،میمورئل سروس بھی کی، اب ہم انصاف کے لیے قدم بڑھا رہے ہیں۔ ہم نے اپنے تمام انتظامی امور، اپنے مظاہرے، اپنے سفر اور اپنی ناقص کوششوں کو اپنے رب کے قدموں میں رکھ دیا ہے، جو نہایت طاقت والا، قدرت والا، حشمت والا، قوعت والا خُدا ہے۔ وہ یہہواہ یری ہمارا نگہبان ہے۔

مضید تفصیل آپ تک پہنچتی رہے گی۔ معروف شخصیت جناب پرویز اقبال جو کہ ایکشن کمیٹی کے رکن بھی ہیں اور اس اہم مظاہرے کی میڈیا کورینگ کے انچارج بھی ہیں۔ آپ کو اب تک اور مظاہرے کے بعد تک تمام حالات سے باخبر رکینھگے۔ لہذا کسی بھی افواہ کے حوالے سے کوئ خبر آپ تک پہنچے تو آپ جناب پرویز اقبال صاحب سے بھی رابتہ کر سکتے ہیں۔

Advertisements