واٹسن گل
نیدرلینڈز:12-11-2013

دو ماہ قبل اغواہ ہونے والی مسیحی لڑکی کنول یقوب مسیح کو اب تک بازیاب نہی کرایا جا سکا۔ بارہ سالہ کنول کو دو ماہ قبل چک 104 شمالی سرگودھا سے محسن خان اور منیر علی نے اغوا کیا تھا ۔ دو ماہ سے یقوب مسیحی اپنی بارہ سالہ بیٹی کی بازیابی کے لیے پولیس کا دروازہ کھٹکھٹا رہا تھا ۔ مگر چونکہ محسن خان جو کہ علاقے میں اثررسوخ رکھتا ہے اور اس کا دوست منیر علی جو کہ ایک تعصبی شخصیت کے طور پر جانا جاتا ہے ،ان دونوں کے تعلقات علاقے کی سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی ہیں اس لیے پولیس ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے میں ہچکچا رہی تھی۔ مگر دو ماہ بعد ایڈیشنل سیشن جج پرویز اقبال کے کہنے پر کنول مسیح کے اغوا کا مقدمہ بلآخر درج ہو گیا۔ مگر ساتھ ہی پولیس کی جانب سے اب بھی بے حسی کا سامنا ہے اور یعقوب مسیح کو خطرناک نتایج کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔

Advertisements