چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر ڈچ پارلیمنٹ میں ہونے والی میٹینگ جو پانچ دسمبر کو ہونا تھی وہ اب گیارہ دسمبر کو ہوگی۔ واٹسن گل۔

اس میٹینگ میں شامل ہونے والے وفد میں کُچھ تبدیلی ہوئی ہے۔ ہمارے وفد کے انتہائ اہم رکن اور معروف شاعر، سماجی اور سیاسی شخصیت جناب پرویز اقبال صاحب اپنی پیشہ ورانہ زمہداریوں کی وجہ سے گیارہ دسمبر کو دستیاب نہی ہیں۔ مگر ان کی بھرپُور حمایت ہمارے ساتھ ہے۔ اور میں زاتی طور پر بھی ان کی کمی محسوس کرونگا۔ باوجود اس کے کہ ان کی قائدانہ صلاحیتیں ہمارے ساتھ ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور اہم شخصیت ہمارے وفد کا حصہ بننے جا رہی ہے۔ مسٹر آری فان بورن جو کہ ایک بینالاقوامی شخصیت ہیں۔ یہ گلوبل کونسل آف یونائٹڈ ریلیجن کے میمبر ہیں اور نیدرلینڈز میں مزہبی ہم آہنگی کی ایک تنظیم کے صدر بھی ہیں، یہ گیارہ دسمبر کو ڈچ پارلیمنٹ کی میٹینگ میں ہمارے وفد کا حصہ ہونگے۔ جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ ہم اس میٹینگ میں مسٹر جوئیل فورد وینڈ سے مُلاقات کرینگے اور نیدرلینڈز میں پاکستانی مسیحی مہاجرین کے سلسلے میں درخواست کرینگے کہ پاکستانی مسیحی مہاجرین کو نیدرلینڈز میں رہنے کی اجازت دی جایے اور منسوخ شدہ درخوستوں پر نظرثانی کی جائے۔ مسیحیوں کے کیسس کو اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی چارٹر کے مطابق فیصلے کیے جاییں۔ اور یوروپیئن یونین کی حال ہی میں پاس ہونی والی ریزولیشن کو جو کہ پاکستانی اقلیتوں کے حوالے سے ہے، اس کی روشنی میں انصاف کیا جائے۔

Advertisements