خداوند یسوع مسیح میں اپنے بھائی واٹسن گل اور ہالینڈ کی ساری کلسیاه کو سلام
سب سے پہلے میں آپ سب کو خداوند یسوع مسیح میں کرسمس کی مبارک دیتا ہوں .اور میں خداوند سے دعا کرتا ہوں کہ جس طرح آپ کی
کلیسیاہ خداوند میں خدمت کر رہی ہے اسی طرح خدا ان کو برکتیں دے .میں اکثر آپ کی اپ ڈیٹ دیکھتا رہتا ہوں تو مجھے بہوت ہی خوشی ہوتی ہے.
کہ خداوند آپ کو اپنے جلال کے لئے استعمال کر رہا ہے ،امین
میرے بھائی میں آج آپ سے جو منت کرنے جا رہا ہوں وہ یہ ہے کہ کبھی آپ نے جرمن کی کلیسیاہ کی طرف بھی دیکھا ہے، بھائی میری اس بات کو
خداوند میں چھوٹا نہ سمجھنا میرا دل آپ کو دیکھ کر جتنا خوش ہوتا ہے اتنا ہی اپنی جرمن کی کلیسیاہ کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے اور خداوند میں روتا ہے کہ ان لوگوں نے
مسیح کو اپس میں بانٹ لیا ہے جس طرح کہ (کرنتھیوں 1،13 ) لکھا ہے کہ (کیا مسیح بٹ گیا ہے )اگر کوئی خداوند میں بڑھنا چاہتا ہے تو دوسرا اس کو غلط کہتا ہے یہ سب اپنی تعلیم دیتے ہیں کوئی بھی یسوع مسیح کی تعلیم نہیں دیتے
کہ اس نے ہمارے لئے کیا کیا آپ کو پتہ ہی ہو گا کہ ہمارے ادھر جرمن کی کلیسیاہ بھوت ہی چھوٹی ہے اور ہمارے ادھر دو چرچ ہیں ،ایک ہی شہر میں اور بہوت کم لوگ ہوتے ہیں چرچ میں، ایک
چرچ جس کا نامcharch of jesus christ ہے ،
اور اس میں پاسٹر طارق بھٹی صاحب میسج دیتے ہیں .اور دوسرا چرچ جس میں پرویز کھوکھر صاحب میسج دیتے ہیں
لیکن ایک ہی شہر میں ہو کر دو چرچ کا ہونا میری سمجھ میں نہیں اتا ،کچھ لوگ تو چرچ ہی نہیں اتے وہ کہتے ہیں کہ اگر ایک کے چرچ جائیں گے تو دوسرا غلط کہے گا اور وہ کہتے ہیں کہ
اس سے بہتر ہے کہ ہم اپنے گھر ہی رہیں کسی کی طرف نہیں
جاتے .لیکن میرے بھائی مجھے نہیں پتہ کہ میں غلط کہ رہا ہوں یا ٹھیک کہ اس سے کسی کا کوئی فائدہ نہیں ہے بلکہ ہماری ساری کلسیاہ کا نقصان ہے

بھائی جب میں خدا کا زندہ کلام پڑھتا ہوں تو ہم کتنے خوش قسمت ہیں کہ جن کہ بارے میں خدا کہتا ہے کہ (کیا تم نہیں جانتے کہ ہم فرشتوں کا انصاف کریں گے 1 کورنتھیوں 6،3)
کیا تم نہیں جانتے کہ تمہارے بد ن مسیح کے اعضا ہیں 1 کرنتھیوں 6،15 کیا ہمارا مسیح ایسا تھا بھائی دنیاوی طور پر بنگالی اور سری لنکا کے لوگوں ہم لوگ کو بھوت حقیر جانتے ہیں .
لیکن میں نے ان کی کلسیاه دیکھی ہے کہ وہ بھی ہم سے اچھے ہیں ان کی کلسیاہ ایک مثالی کلیسیاہ ہے لیکن ہم لوگوں نے اپنا اپنا مسیحا الگ کر لیا ہے بھائی میں کسی بھی
کلسیاہ کی طرف داری نہیں کر رہا کہ کون اچھا ہے ،میں تو صرف خداوند میں ہو کر مجھے یہ بوجھ تھا کہ میں اپنی کلسیاہ کی بحالی چاہتا ہوں .اور
ہماری کلسیاہ جو کے بکھری ہوئی ہے اس کو خداوند میں ایک ہی جگہ دیکھنا چاہتا ہوں ،میں تو صرف یہی سوچتا ہوں کہ اگر ہماری کلسیاه بکھری رہے گی
تو ہم دوسروں کو کیسے اکٹھا رہنے کی تعلیم دے سکتے ہیں . مجھے نہیں پتا کہ میرا یہ خط کسی کو اچھا لگتا ہے یا برا لیکن میں خداوند میں یہ سچ کہتا ہوں کہ میں اپنی
کلسیاہ کی بحالی چاہتا ہوں میں سب کو ایک ہی جگہ دیکھنا چاہتا ہوں
آپ سے التماس ہے کہ اگر آپ کے پاس یا آپ کی کلسیاہ کے پاس اس کا کوئی حل ہے تو ہمیں مدد کریں تا کہ ہم سب ایک دوسرے کو معاف کر کے خداوند میں ایک ہو جائیں .
اور خاص کر آپ کی کلسیاہ سے درخواست ہے کہ آپ ہمارے لئے دعا کریں .اور اگر کسی کو میری یہ بات بری لگی ہو تو یسوع مسیح کے نام سے معافی چاہتا ہوں
خداوند یسوع مسیح میں ہالینڈ کی ساری کلسیاہ کو سلام اور برکتیں
from Raza Yohanna Germany

Advertisements