ایک خوفناک خبر دیکھ کر ہوش اُڑ گئے۔ اس بات پر افسوس ہوا کہ میں کس ملک اور کس معاشرے کا حصہ ہوں۔ واٹسن گل،
پاکستان کے شہر ننکانہ صاحب کے علاقے شاہکوٹ میں ایک سات مہنے کی بچی کے ساتھ زیادتی کی خبر دیکھ کر آنکھوں میں آنسو آگئے کہ یہ کیسا مُلک ہے۔ جہاں ایک عورت کو مرضی کی شادی کرنے پر اسکا اپنا باپ یا بھائ قتل کر دیتا ہے۔ یہ کیسا ملک ہے۔ جہاں قبر میں مُردہ عورتوں کی عصمت دری کی جاتی ہے۔ یہ کیسا ملک ہے کہ منہہ میں رام اور بغل میں چھری لیے ہزاروں شیطان صفت آزاد ہیں اور حوا کی بیٹی کے خوبصورت چہرے کو تیزاب سے بدصورت بنا کر مسکراتے ہیں۔ یہ کیسا ملک ہے کہ اگر ایک ملالہ اپنے حق کے لیے آواز اٹھاتی ہے تو نام نہاد پڑھا لکھا طبقہ بھی اس کی راہ کی رکاوٹ، مگر اسامہ بن لادن ،حکیم اللہ مسعود شہید۔

Advertisements