ڈیر پاکستانی کرسچن کمیونیٹی۔ ، جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ ہمارے پاکستانی مسیحی بہن بھائ تھائ لینڈ، سری لنکا اور ملیشیا میں بہت مشکل میں ہیں اور ہم ان کے لیے ایک دستخطی مہم چلا رہے ہیں جس کا مقصد ہماری ان بہن بھایئوں کے لیے قانونی اور اخلاقی مدد فراہم کرنا ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہماری ٹیم کے کُچھ ممبرز کے کے کانوں تک ایک خبر پہنچی ہے کہ شائد کچھ لوگ اس دستخطی مہم کی آڑ میں کوئ فنڈز جمح کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اس ٹیم کے ایک ممبر ہونے کے ناطے ہم آپ کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ہماری ٹیم کا مقصد صرف اور صرف ہمارے پاکستانی مسیحی بہن بھائ جو کہ تھائ لینڈ، سری لنکا اور ملیشیا میں مُشکلات میں ہیں ان کی اخلاقی اور قانونی مدد فراہم کرنا ہے۔ میں اس کمیٹی کا ایک ادنا سا ممبر ہونے کے ناطے آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہماری اس مہم میں کسی قسم کے فنڈز، چندہ یا مالی مدد اکھٹی کرنے کا کوئ ارادہ نہی اور نہ ہی ہمارا اس قسم کی کسی مہم سے کوئ تعلق ہے۔ یہ فیصلہ ہماری ٹیم کے چند میمبرز جو کہ برطانیہ، جرمنی، اٹلی، بیلجیئم اور ہالینڈز سے تعلق رکھتے ہیں ۔ان سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔

کمیٹی میمبرپٹیشن برائے پاکستانی مسیحی پناہ گزین تھائ لینڈ، سری لنکا اور ملیشیا،

Advertisements