واٹسن گل
نیدرلینڈز: 6 مارچ 2014

میں لیونگ اسٹون اردو چرچ کی انتظامیہ اور ریورنڈ پاسٹر ندیم دین کا شکر گزار ہوں کہ روزوں کی پہلی عبادت ہماری درخواست پر ہمارے گھر پر ہوئ۔
Ash wednesday,….Ash wednesday 6
اور اس میں گیتوں اور زبوروں کے ساتھ ہم نے راکھ کے بدھ اور روزوں کو خوش آمدید کہا۔ ہمارا ایمان ہے کہ چند خاندان مل کر کلیسیا کی صورت میں جب رب الاافواج کے حضور اپنے سروں کو جھُکاتے ہیں تو اُس کی برکتوں سے مالا مال ہوتے ہیں۔
Ash wednesday 1….Ash wednesday 2
ہماری اس عبادت میں مسیح کی محبت کی حقیقی تعلیم کا ایک عکس اس طرح نظر آیا کہ اس میں لیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ کے چند خاندانوں کے علاوہ اردو، پنجابی چرچ ہالینڈ کے انچارج ایونجلسٹ مایئکل ویلیم اور ان کے چند خاندان بھی شریک ہوئے۔ ہنگری سے پاسٹر علیشاہ سمیویئل بھی موجود تھے۔ اور سب نے مل کر خداوند کی حمد و ستائش کی۔
Ash wednesday 7….Ash wednesday 8

Advertisements