واٹسن گل،
نیدرلینڈز: 11 مارچ 2014

تھائ لینڈ، ملیشیا اور سری لنکا کے پاکستانی مسیحیوں کے لئے چلائ جانے والی پٹیشن مہم کے حوالے سے میٹینگ نہایت کامیاب رہی۔ جس کے لیے بھائ شاہد پرویز مبارکباد کے مستحق ہے، جنہوں نے سکائپ پر اس میٹینگ کے انتظام کو بہت خوش اسلوبی سے انجام دیا۔
میٹینگ میں بیلجئم سے جناب لطیف بھٹی، شاہد پرویز، پاسٹر جان اشرف، صابر معراج، جرمنی سے طارق جاوید رندھاوا، برطانیہ سے جناب آصف مل صاحب، اٹلی سے جناب سرور بھٹی،چوہدری طاری گُلریز جیسٹن شہزاد خان۔ پاکستان سے جیکسن گل،پاسٹر جیمس لاوی، ، امریکہ سے گُلباز گل صاحب، نیدرلینڈز سے پاسٹر ندیم دین، عابد شکیل، اعجاز سرفراز اور واٹسن گل نے حصہ لیا ۔میٹینگ پاسٹر ندیم دین کی دُعا سے شروع کی گئ۔ تعارف کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس پٹیشن کو چند دن اور دئے جایں اور ایک اور میٹینگ میں جامعہ منصوبہ بندی کی جائے تاکہ اس پٹیشن کے صیح استمال کے لئے صیح فارم تلاش کیا جائے۔ بھائ آصف مل اور بھائ لظیف بھٹی نے یوروپئن پارلیمنٹ کے حوالے سے معلومات فراہم کی۔ اور پاسٹر جان اشرف کی اختتامی دعا سے میٹینگ اپنے انجام کو پہنچی

Advertisements