واٹسن گل
نیدرلینڈز: 12 مارچ 2014

سینٹ جان اسکول ڈرگ روڈ میں مسلمانوں کا حملہ، پولیس اور رینجر کی موجودگی میں پرنسپل صفدر بھٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق آج صبح 10 اور 11 بجے کہ دوران کچھ مسلمان لڑکوں نے ڈرگ روڈ میں موجود سینٹ جان اسکول میں داخل ہو کر شور شرابہ شروع کر دیا۔ ان کے ساتھ علاقے کی پولیس اور رینجر بھی تھی۔ ان کا موقف یہ تھا کہ ایک مسلمان بچی غائب تھی۔ پرنسپل نے کہا کہ بہت سے بچے اسکول سے چھٹی کرتے ہیں اور کچھ بیماری کی درخواست بھیج دیتے ہیں کچھ دوسرے دن اطلاع کرتے ہیں۔ مگر مسلمانوں کے اس مجمع نے ایک نہ سنی اور پولیس کی موجودگی میں پرنسپل اور دوسرے ٹیچرز کو ملغوظات بکنا شروع کر دیا۔ اورپرنسپل کو تھپڑ بھی مارے۔

اسکول کے دیگر بچے اور ٹیچرز خوفزدہ ہیں۔ کل اسکول لگتا ہے یا نہی۔ اعلی حُکام اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہیں یا نہی ان سوالات کا انتظار ہے

Advertisements