واٹسن گل
نیدرلینڈز: 25مارچ 2014
گُزشتہ روز سوموار 24 مارچ کو شام 6 بجے سکایئپ پر میٹینگ ہوئ جو کہ ہماری پٹیشن مہم کے حوالے سے تھی۔ میٹینگ کے آغاز میں نیٹ پرابلم کی وجہ سے بہت سے دوست اس میں شریک نہی ہو سکے۔یا پھر وہ مجھے پرسنل کال کرتے تھے اور میں گروپ میٹینگ میں تھا۔ فرانس سے جناب انجلو، سپین سے جناب جمشید صفدر پاکستان ، امریکہ اور ہالینڈ تک سے بہت سے دوست کوشش کرتے رہے مگر انٹرنیٹ اور دیگر تکنیکی پرابلم کی وجہ سے میٹینگ تاخیر سے شروع ہوئ۔ بھائ شاہد پرویز نے دعا سے میٹینگ کا آغاز کیا۔
ایجنڈے کے مطابق برسلز میں یوروپیئن یونین کے سامنے پروٹسٹ کی تاریخ کے حوالے سے بات ہوئ جس پر جناب شاہزیب بھٹی نے تجویز پیش کی کہ چونکہ نیٹ کی وجہ سے بہت سے دوست میٹینگ میں شامل نہی ہیں اس لیے اس فیصلے کو اگلی میٹینگ کے لیے چھوڑ دیا جائے۔ جناب شاہزیب بھٹی کی اس قیمتی تجویز کو سب نے قبول کیا اور اب تاریخ کے حوالے سے فیصلہ اگلی میٹینگ میں کیا جائے گا۔
دوسرے نقطہ پر بھی جناب شاہزیب بھٹی نے کہا کہ ہمیں ان دوستوں کو خراج تحسین پیش کرنا چاہئے جن کی بدولت دستخطوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ ان کی اس بات پر سب نے ان دوستوں کے لئے تالی بجائ۔ اور راقم یعنی واٹسن گل نے کہا کہ ہماری ٹیم میں جناب طارق جاوید رندھاوہ جو کہ پاکستان مینوریٹی آلاینس کے نمایندے ہیں اور سسٹر روتھ رُخسانہ، جناب طاری گلریز کا اس تحریک میں ایک مضبوط حصہ ہے۔ انہوں نے واقعی محنت کی ہے اور ہمارے پاس مجموعی دستخطوں مین ایک بڑا حصہ ان کی کاوشوں کا پھل ہے۔ اس کے ساتھ ہی دوسرے نمبر پر جناب سرور بھٹی صاحب جو کے آل پاکستان کرسچن لیگ کی نمایدنگی کر رہے ہیں ۔ہم ان کے بھی شُکر گزار ہیں۔
میں نے اقرار کیا کہ میں تو 600 دستخطوں کے بعد ہی ہتھیار ڈال چُکا تھا مگر ٹیم کے ان دوستوں نے ہمت دلائ جس کے لیے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔ سسٹر روتھ رخسانہ جو کہ نیٹ پرابلم کی وجہ سے دیر سے شریک ہوئ جو کہ اپنی خدمات کی وجہ سے بہت تیزی سے جانی پہچانی شخصیت بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ٹارگٹ پر نطر رکھنی چایئے اور اتحاد اوریقین پر عمل کرتے ہوئے مل کر کام کرنا چاہے۔ سسٹر روتھ کی اس بات کو جناب لطیف بھٹی، جناب شاہد پرویز، پاسٹر جان اشرف، جناب بوبی باب، جناب طاری گُلریز، جناب طارق جاوید، جناب شہازیب اور واٹسن گل نے سراہا۔ میٹینگ میں جناب عابد شکیل بھی موجود تھے۔ میٹینگ کا اختتام اس فیصلے پر ہوا کہ اگلی میٹینگ سوموار 31 مارچ کو شام 6 بجے سکایئپ پر ہوگی۔
سب ٹیم ممبرز سے گزارش ہے کہ جب ہم آپ کو میٹینگ میں ایڈ کرتے ہیں اور اگر آپ کسی وجہ سے میٹینگ سے باہر ہو جاییں تو دوبارہ اسی گروپ میں شامل ہوں۔ جناب شاہد پرویز صاحب اس میٹینگ کئے لئے الگ گروپ بناییں گے اور ہم آپ سب کو اس گروپ کی آئ ڈی دے دیئں گے۔ خداوند آپ سب کو اپنی پناہ میں رکھے۔آمین

Advertisements