ڈیر پاکستانی گلوبل کرسچن کمیونیٹی

تمام پاکستانی مسیحی جو کہ یورپ اور برطانیہ سے تعلق رکھتے ہیں اور 27 جون 2014 کو بیلجئم کے شہر برسلز میں منقد ہونے والے مظاہرے میں شریک ہو رہئے ہیں، ان سے مودبانہ درخواست ہے کہ اپنی شرکت کو یقینی بنایں اور کنفرم کریں۔ کیونکہ مظاہرے کو منقد کرنے والی کمیٹی نے آپ کے لیئے طعام اور دیگر  انتظام کرنا ہے۔ آپ ہماری ٹیم کے مقامی ممبر کو اپنی آمد اور آپ کے ساتھ آنے والے ممبرز کی تعداد کے بارے میں معلومات دے سکتے ہیں۔ برائے مہربانی 15 جون تک ہمیں اپنی آمد سے معتلق آگاہ کریں۔

اسکے علاوہ کمیونیٹی کے وہ لوگ جو اس مظاہرے میں اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کرنا چاہتے، برائے میربانی آپ بھی اپنے نام ہماری کمیٹی کے میمرز کو دے سکتے ہیں ، ہم کوشش کرینگے کہ ہر مُلک سے کم از کم دو لیڈرز کو خیالات کے اظہار کا موقع دینگے ، اور اگر وقت ہوتا ہے تو اس تعداد میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔ اس حوالے سے بھی اس کی آخری تاریخ 15 جون ہے،  اس کے بعد ہم اپنے پروگرام کو حتمی شکل دے دے نگے۔ اپ زیادہ سے زیادہ شرکت کریں اور اپنے دوستوں سے بھی کہیں کہ اس اہم زمہداری کو اٹھانے کے لیئے اپنے کندھےپیش کریں تاکہ اس کا بوجھکم ہو سکے۔

960297_10201974305868508_5700259400212906009_n

جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ ہماری مظاہرے کے حوالے سے ٹیم میں یورپ اور برطانیہ سے معروف سیاسی، سماجی اور مزہبی شخصیات شامل ہیں اور نہایت ایمانداری، مسیحی محبت اور قابلیت سے یہ ٹیم اپنے مصیبت زدہ بہن بھائوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اس ٹیم کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ اپنی اپنی انفرادی جدوجہد کے باوجود اس اجتماہی خدمت میں متحد ہیں۔ میں اپنے آپ کو خوش نصیب سمجھتا ہوں کہ اس ٹیم کا حصہ ہوں جس میں کئ قد آور شخصیات موجود ہیں۔

آپ اپنی آمد اور دیگر معلومات کے لیئے ہماری ٹیم ممبرز سے رابطہ کر سکتے ہیں جن کے نام مندرجہ زیل لسٹ میں شامل ہیں۔ آپ ان میں سے کسی سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ ان سے فیس بک، سکائپ یا ٹویٹر پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

Germany……………………Mr Tariq Jawed Randhawa: 004915218252333

Itlay ………………………….. Mr Sarwar Bhattisar: 0039 339 3869 046,

UK ………………………………Mr Taskeen Khan: 0044 7800 738390

Belgium…………………….. Mr Latif Bhatti: 0032, 499354539

Spain…………………………..Mr Jamshed Safdar: 0034607499162

Norway………………….Mr zafar Iqbal: 00 47 46955768

France…………………..Mr John Tasneem 0033.751027598

Holland………………….Watson Gill: 0031 616494260

Advertisements