واٹسن گل،

نیدرلینڈز: 23 مئ 2014

پاکستانی امریکی وفد کی27 جون کو برسلز کے مظاہرے میں  شرکت بیرون ملک پاکستانی مسیحوں کے اتحاد اور یکجہتی کے لیئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی۔  جس کے لئے اس وفد کے راہنما پاسٹر صدیق مسیح خراج تحئسین کے مستحق ہیں۔

پشاور ساںحہ جس میں 100 کے لگ بھگ مسیحی شہید ہو گئے تھے۔ ہم نے ایک برسلز میں یوروپیئن پارلیمنٹ کے سامنے ایک مظاہرہ کیا تھا۔ جس میں تقریبا تمام یورپ اور برطانیہ کے وفود نے شدید طوفان کے باوجود شرکت کی تھی۔ اس وقت  امریکہ سے پاسٹر صدیق مسیح نے ہم سے وعدہ کیا تھا کہ وہ پاکستان میں ہمارے مصیبت زدہ بہن بھایوں کے لیئے بُلند کی گئ آواز میں اپنی آواز شامل کرینگے۔ اور اس بار وہ ہمارے ساتھ موجود ہونگے۔

کمیونیٹی کے اتحاد کا یہ خواب ہمیں جلد پورا ہوتا نظر آرہا ہے۔ اور اس اتحاد کے لیئے کی جانی والی کوششوں کے لئے میں اپنی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہم سب مختلف چرچز، سماجی، سیاسی اور مزہبی تنظیموں سے تعلق رکھتے ہیں، مختلف ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں، مختلف طبیت، سوچ، فکر ؤ فلسفہ کے حامل ہونے کے باوجود اپنی خودی ، انا، تکبُر اور اپنی لیڈری کو پیچھے چھوڑ کر اُس پگڈنڈی پر گامزن ہو چُکے ہیں جو ہماری منزل تک جاتی ہے۔

ہماری آپ سب سے مودبانہ درخواست ہے کہ اتحاد اور یکجہتی کے سفر میں آپ ہمارا ساتھ دیں۔ ہم سب کو ایک دوسرے کے سہارے اور حوصلے کی ضرورت ہے۔ جو دوست یا گروپس کسی وجہ سے ہماری ٹیم سے یا کسی بھی ممبر سے ناراض ہیں یا کسی قسم کا اختلاف رکھتے ہیں۔ ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ یہ جدوجہد کسی بھی فرد واحد ، ادارے یا تنظیم کی زات سے وابستہ نہی ہے ،بلکہ اس جدوجہد میں شامل ہر ایک فرد اتنا ہی حق اور وقار رکھتا ہے جتنا کہ ہم اور ہماری ٹیم کا کوئ بھی ممبر

Advertisements