کیا ہم پاکستانی مسیحی بےشرم ہیں، بزدل ہیں یا کاہل ہیں۔  اور سکھ کمیونیٹی غیرت مند اور بہادر ہے۔ ہمارے سیکڑوں چرچ، ہزاروں بائبلوں کا جلا کر راکھ کر دیا گیا اور ہم خاموش۔ شرم مگر ہم کو آتی نہی،

اسلام آباد میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے مظاہرین نے صوبہ سندھ میں اپنی مذہبی کتاب کی بےحرمتی پر احتجاج کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے سزا دی جائے۔

یہ مظاہرین جمعے کو سخت رکاوٹوں کے باوجود پارلیمنٹ ہاؤس کی حدود میں داخل ہوگئے اور وہاں احتجاج کرتے رہے تاہم حکومتی یقین دہانی پر تقریباً پانچ گھنٹے بعد پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اسلام آباد میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقع ہے جب مظاہرین تمام سکیورٹی حصار توڑ کر پارلیمنٹ بلڈنگ کی حدود میں داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ خبر دیکھ کر میں شرمندہ سا ہو گیا ،اور جب آیینہ میں اپنا چہرہ دیکھا تو لگا کہ آیینہ مجھے گالیاں دے رہا ہے ، پھر سوچا کہ کیا میں اکیلا ہو جو بے شرم ہوں، بزدل ہوں؟ اور بھی تو مسیحی ہیں۔ کیا میں نے ٹھیکا لے رکھا ہے مسیحیوں کی خدمات کا۔ یہ سوچ کر ایک نئ پلانینگ کے ساتھ دوبارہ میدان میں آگیا۔