بیلجیئم کےدارالحکومت برسلز میں حکام کے مطابق یہودیوں کے عجائب گھر پر ایک مسلح شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

امدادی کارکنوں کے مطاوق فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی بھی ہوا ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حملہ آور ایک گاڑی کے ذریعے عجائب گھر پہنچا اور وہاں گاڑی سے باہر نکل کی عجائب گھر کے مرکزی دروازے پر فائرنگ شروع کر دی۔

اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے بعد حملہ آور گاڑی میں دوبارہ بیٹھ کر فرار ہو گیا۔

بیلجیئم کے وزیر خارجہ ڈیڈئیر رینڈرز جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والوں میں شامل تھے۔ وزیر خارجہ کے بقول انھیں مسلح حملے پر صدمہ ہوا ہے۔

’میں نے فائرنگ کی آوازیں سنی تو فوراً یہاں پہنچا تو زمین پر لاشیں پڑی ہوئی تھیں۔‘

مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور سنیچر کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے کے قریب عجائب گھر پہنچا اور فائرنگ کے بعد کار میں فرار ہو گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہو سکتا ہے کہ عینی شاہدین نے گاڑی کا رجسٹریشن نمبر نوٹ کر کے اسے پولیس حکام کے حوالے کر دیا ہو

Advertisements