آسیہ بی بی کیس میں بدترین ناانصافی جاری، 2014 میں پانچویں مرتبہ کاروائی ملتوی ہوگئی.. یہ پاکستانی عدلیہ کی بےحسی، مذہبی جنونیوں کا خوف، قانون کے رکھوالوں کی نااہلی اور اقلیتی سیاستدانوں پر چھایا انجانا خوف ہے یا کچھ اور؟ یاد رکھیں پاکستان میں اقلیتوں کی حیثیت آئینی، سماجی اور سیاسی سطح

1008754_10151698526652002_104403212_o

پر “دوسرے درجہ کے شہری” سے زیادہ نہیں.. ہم سچ بول رہے ہیں اور یہ بات آئینی، قانونی، تاریخی، اخلاقی اور سیاسی لحاظ سے ثابت بھی کر سکتے ہیں. آپ سے اپیل ہے کہ پاکستان اور سمندرپار آباد مسیحی بہن آسیہ بی بی کے لیے دعا کریں اور اپنے ممالک میں انکی فی الفور رہائی کے لیے حکومتی ایوانوں، پریس کلبوں، سوشل، پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا پر انفرادی اور اجتماعی سطح پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروائیں. اب ہم “برادری نہیں قوم” ہیں. فخر سے جئیں. خداوند ہم سب کا حامی و ناصر ہو، آمین

Advertisements