واٹسن سلیم گل،

نیدرلینڈز: 17 جون 2014

گزشتہ ہفتہ کو جناب لطیف بھٹی صاحب کی طبیت کی ناسازی کی وجہ سے ہماری مظاہرے کے حوالے سے مصروفیات قدرے منسوخ رہیں۔ خداوند کا شکر کرتے ہیں کہ جناب لطیف بھٹی صاحب اب ٹھیک ہیں اور مظاہرے کے انتظامی امور میں ہماری راہنماہی کے لئے پھر سے چاک ؤ چوبند ہو گئے ہیں۔

مظاہرے کے مقاصد اور نقات پر سوال اُٹھانے والوں سے صرف یہ گزارش ہے کہ اپنی آنکھیں کھلیں رکھیں کیونکہ گزشتہ چار مہینوں سے اس تحریک پر ہم کمیونیٹی کو باخبر رکھتے رہیں ہیں کہ ہمارے یوروپیئن پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرے کے کیا مقاصد ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ منفی پروپییگینڈہ کرنے کہ بجائے ہمارے ساتھ کھڑے ہوں۔

اس کے علاوہ یورپ اور برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ہماری تحریک کے ممبرز میں سے چند نام موصول ہوئے ہیں جو تقریر کرینگے۔ برائے مہربانی تمام ٹیم ممبرز سے درخواست ہے کہ جنہوں نے اپنے اسپیکرز کے نام ہم تک نہی پہنچائے ہم تک جلد پہنچایں تاکہ ہم لسٹ کو مکمل کر لیں۔

ناروے سے تعلق رکھنے والی مسیحی شخصیت اور معروف سیاسی و سماجی نام جناب ظفر اقبال صاحب ناروے سے اپنے وفد کے ساتھ اس مظاہرے میں نہ صرف خود شریک ہو رہے ہیں ،بلکہ ان کے ساتھ ناروے کی پارلیمنٹ کے ایک نہایت اہم رکن اور انسانی حقوق کی ایک مضبوط آواز مسٹر ہنس اولیو سیورسن بھی تشریف لا رہے ہیں۔ اس کامیاب حکمت عمل پر ہماری پوری ٹیم کی جانب سے جناب ظفر اقبال صاحب کو مبارکباد قبول ہو۔  

Advertisements