واٹسن سلیم گل،

نیدرلینڈز: 18 جون 2014

نہایت دُکھ اور افسوس کی خبر کہ پاسٹر کیمرون تھامس بھٹی کی شریک حیات ربقہ کیمرون شدید علالت کے بعد جہان فانی سے کُوچ کر گئ۔ پاسٹر کیمرون بیلجئم کے شہر آنتورپن کے رہائشی ہیں۔

‘ یسوع نے اُس سے کہا کہ قیامت اور زندگی تو میں ہوں۔ جو مجھ پر ایمان لاتا ہے ،گو وہ مر بھی جائے تو بھی زندہ رہے گا۔ (یوحنا 11 باب اسکی 25 آیت)

مایئکل تھامس  نے یہ خبر مجھے صبح سویرے تقریبا پانچ بجے فون پر دی جسے سُن کر میں اور میری وائف نہایت رنجیدہ ہو گئے۔ ابھی دو دن قبل ہماری فون پر پاسٹر کیمرون تھامس سے اس سلسلے میں بات ہوئ تھی۔ ہمیں احساس تھا کہ سسٹر ربقہ کی حالت تشویشناک ہے۔ اور وہ مسلسل ہماری دُعاؤ ں میں تھیں۔

ہم غم زدہ خاندان کے ساتھ ہیں اور خداوند کریم سے دُعا کرتے ہیں کہ خداوند رب الاافواج ان کے خاندان کو تسلی دے اور اس غم کو برداشت کرنے کی قوت دے۔ ان کی شریک حیات نہایت شفیق اور نیک خاتون تھیں۔ میری ابھی جب میں یہ سطور لکھ رہا تھا تو اس دوران پاسٹر کیمرون سے فون پر بات ہوئ جو کہ نہایت رنجیدہ تھے۔ وہ شخص جو دوسروں کو تسلی دیتا ہے آج خود تسلی نہی پاتا۔ میں ایک بار پھر پاسٹر کیمرون ان کے اکلوتے صاحبزادے اور نجف فضل کے لئے تسلی اور تشفی کی دعا کرتا ہوں۔

جیسے ہی دیگر معلومات یعنی جنازے اور عبادت کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت سے پوری کمیونٹی کو آگاہ کرتا رہونگا۔ خداوند یسوع مسیح ہم سب خصوصی طور پر غم زدہ خاندان کے ساتھ ہو آمین۔  

Advertisements