واٹسن گل،

نیدلینڈز: 6جولائ 2014

پاکستانی ڈچ کریسچن کمیونٹی کو یکجا کرنے کی ایک کوشش کسی حد تک کامیاب رہی۔ اس عظیم مقصد کے لئے میں جناب سنی عنایت، مورس عنایت اور ان کے خاندان کا خراجءتحسین پیش کرتا ہوں۔

گزشتہ روز 5 جولائ کو جہاں مارشل لا کے حوالے سے پاکستان میں سیاہ دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، مگر ہالینڈ میں موجود پاکستانی مسیحوں کے لئے یہ دن ایک کامیاب سنگ میل ثابت ہوگا۔ جناب سنی عنایت اور جناب مورس عنایت  نے کمیونٹی کو ایک چھت کے نیچے جمح کیا اور ہم سب نے بارگاہ الہی میں مل کر سر جھکائے۔ اتنی بابرکت اور روحانی محفل کا خواب جناب سنی عنایت نے دیکھا تھا۔ جس کا زکر انہوں نے اپنی اہلیہ کے ساتھ پوری کمیونٹی کے روبرو چرچ میں کیا۔  اس عبادتی پروگرام میں ہالینڈ کے تین چرچز کی کلیسیا موجود تھی، معروف مزہبی اور سماجی شخصیات جناب پاسٹر ندیم دین اور جناب مایئکل ویلئم بھی اس عبادت کا ایک حصہ تھے۔ اور میزبانوں کی خصوصی دعوت پر  عبادت میں موجود تھے۔  گیتوں اور زبوروں کی گونج نے اس عبادت کو روحانیت کے اعلی درجے تک پہنچا دیا۔ مسیحی محبت کی اس سے بہتر مثال مجھے پہلے اس طرح سے نظر نہی آئ۔ کچھ کمی ضرور دیکھی گئ مگر ہمارا خدا سچا خدا ہے۔ وہ ضرور کمیونٹی کے خاندانوں میں جو دوُریاں ہیں انکو دور کرے گا۔ اور حقیقی مسیحی ایک دن ضرور یکجاں ہونگے۔  

Advertisements