واٹسن گل،

نیدرلینڈز: 14 جولائ 2014

معروف اسکالر،بائیبل ٹیچر ڈاکٹر پاسٹر جمیل ناصر کے ہالینڈ کی کمیونٹی کی یکجہتی کے پیغام کی بازگشت ابھی تک سُنائ دے رہی ہے۔

Jamil Nasir 1Jamil 2

ہفتے کی رات کو ڈاکٹر پاسٹر جمیل ناصر نے کمیونیٹی کو خدا کا جو پیغام سنایا وہ کمیونٹی کے دل میں ایسا اترا کہ ابھی تک ہالینڈ کے پاکستانی مسیحوں کے مختلف پلیٹفارمز پر یہ پیغام موضحءگفتگو ہے۔ اور اس پیغام کی سختی مگر سچائ کی روشنی میں کمیونٹی کے لوگوں میں محسوس کر رہا ہوں۔

Mangat masi ,Pastor Jamil 2Jamil 310245447_631412010288776_7223255524326273860_nJamil 4

ڈاکٹر صاحب نے کمیونٹی میں انتشارپر اپنے سخت رد عمل کا اظہار کیا اور اسے مسیحی تعلیم کے برخلاف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ چرچز میں گندی سیاست، گروپ بندی ،منافقت اور ایک دوسرے کے لئے نفرت وہ وجوہات ہیں جس سے آج چرچز خالی ہیں۔

Jamil 5Jamil 6Jamil 7Jamil 9

ڈاکٹر جمیل ناصر فرماتے ہیں، ” خدا کے حکموں میں سے ایک حکم ماں باپ کی عزت کرنا ہے، مگر کلیسا کے پاسٹرز کی عزت ماں باپ کی عزت سے بھی زیادہ کرنی چاہئے کیونکہ ماں باپ بچے کو آسمان سے زمین پر لانے کا سبب بنتے ہین مگر کلیسیا کے راہنما (پاسٹرز) ہمیں زمین سے خدا کی بادشاہت کا راستہ دیکھاتے ہیں۔ مگر خدا کے خادموں کو واقئ خادموں کا کردار ادا کرنا چاہیئے۔ خادموں میں تکبر، گھمنڈ، نفرت اور عیاری نہی بلکہ کلیسیا کے لیئے محبت ، عاجزی اور انکساری ہونی چایئے۔ اتنی عاجزی کے دوسروں کے پاؤں دھویا کرو۔ سچ کو سچ کہو کسی کو خوش یا خوشامد کر کے ساتھ ملانے کے بجائے مسیحی محبت کا عمل مظاہرہ کرو۔ متحد رہو یکجہتی اور یگانگت رکھو۔ چرچ صرف ایک صورت میں بانٹا جا سکتا ہے کہ جب کلیسا زیادہ ہو جائے اور چرچ کی عمارت چھوٹی پڑجائے۔ کلیسیا کو بھی آپسی پیار اور محبت رکھنا چاہئے اور مسیحی چال چلن کو اپنانا چاہیئے۔ ایک دوسرے کی چغلی، بدگوئ اور نفرت نہی کرنی چاہئے۔ ہمیں مل کر کمیونٹی کے لئے کام کرنا چایئے، یتیموں، بیواؤں اور غریبوں کی مدد کرنی چاہیئے”

Jamil 8Jamil 10Jamil 12Jamil 13

ڈاکٹر صاحب کے پیغام کے دوران چرچ میں جیسے سناٹا چھایا ہوا تھا۔ ہر شخص اپنے اندر کی برائ پر ندامت محسوس کر رہا تھا۔ اور سب سے اچھی بات کہ اتنا سخت کلام اور لب ولہجہ کے باوجود ہر شخص نے برکت پائ۔ اس پروگرام کے روح رواں جناب منگت مسیح نے مجھے کہا تھا کہ میں بھی کمیونٹی کے اتحاد کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کروں مگر چونکہ اتحاد اور یکجہتی کے موضع پر ڈاکٹر جمیل ناصر اتننا کُچھ کہہ گئے کہ میں نے ضروت محسوس نہی کی کہ کچھ کہوں، اور پھر اتنے بڑے مبلغ، سپیکر، اسکالر اور بایئبل ٹیچر کے بعد کچھ بولنا میرے نزدیک کم عقلی تھی اس لئے میرا نام پکارے جانے کے باوجود بھی میں نے کہا کہ جو کچھ میں کہنا چاہتا تھا وہ سب کچھ کہا جا چکا ہے۔

Jamil 14Group with Jamil Nasir Best one  

میں ایک بار پھر منگت مسیح کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جو انہوں نے مجھے اس قابل سمجھا اور جنام منگت مسیح، جناب طارق مسیح اور جناب کلیم سلیم صاحب کو اتنا خوبصورت اور منظم پروگرام ترتیب دینے پر خراج ء تحسین پیش کرتا ہوں۔

10422504_631412586955385_1443867503918277872_nMangat masiH, pastor jamil

میں جناب عزت ماآب ڈاکٹر پاسٹر جمیل ناصر صاحب کا دل کی گہرایوں سے شکرگزار ہوں کہ انہوں نے کھانے کی میز پر کمیونٹی کی چند اہم شخصیات کے سامنے مجھ جیسے ایک چھوٹے سے غیر معروف شخص کے لیئے جو الفاظ استمال کیئے وہ میرے لیئے کسی ایوارڈ سے کم نہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ مجھے جانتے ہیں ،میری تحریروں سے واقف ہیں اور میری سرگرمیاں ان سے چُھپی نہی ہیں ۔ میں سمجھتا ہوں کہ کوئ بھی شخص صرف اپنے اعمال، کردار اور اخلاق سے ہی ثابت کر سکتا ہے کہ وہ بڑا آدمی ہے ۔ اور مجھے ڈاکٹر صاحب میں ایک بڑا آدمی نظر آیا ورنہ تو کسی ملک کا بادشاہ یا صدر بھی یہ دعواہ نہی کر سکتا کہ وہ بڑا آدمی ہے۔

10351065_631413013622009_6765344996884757480_nfoto 110489735_631411426955501_1081183248907220784_n10527371_631413290288648_2762601823341669796_n10534718_631411633622147_6647075211357727988_n10500435_631411433622167_4315542715701651709_n  

Advertisements