ڈاکٹر جمیل ناصر ویزے میں توسیع نہ ہونے کے باعث لیوینگ اسٹون اردو چرچ ہالینڈ کی کنونشن میں شرکت نہی کر رہے ہیں۔ واٹسن گل،

ڈاکٹر جمیل ناصر جو کہ گزشتہ ہفتہ کو ہالینڈ میں تھے اور روٹرڈیم میں دو روزہ عبادت میں خصوصی سپیکر تھے، انہوں نے لیوینگ اسٹون اردو چرچ کی پہلی کنوینشن مین شرکت کی حامی بھری تھی  ۔اس حوالے سے چرچ انتظامیہ نے کونوینشن کے پوسٹرز پر ڈاکٹر جمیل ناصر کے آمد کے بارے میں علان کیا تھا۔ ڈاکٹر صاحب نے 12 جولائ کو روٹرڈیم کے شہر میں آخری دن ہونے والی عبادت جو کہ جناب منگت مسیح، طارق مسیح اور جناب کلیم سلیم کی کاوشوں سے ترتیب دی گئ تھی ،اس میں ڈاکٹر صاحب نے کلیسیا کو بتایا اور معزرت کی کہ وہ ویزے میں توسیع نہ ہونے کی وجہ سے کنونشن میں حصہ نہی لے سکتے ،جس پر انہوں نے افسوس کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ خدا نے چاہا تو اگلی بار وہ ہمارے ساتھ ہونگے۔

اس کنونشن میں پاسٹر ندیم دین کے علاوہ ہنگری سے پاسٹر علیشا سیمویئل ،جرمنی سے پاسٹر پرویز کھوکھر کنفرم شرکت کر رہے ہیں اس کے علاوہ بیلجیئم سے بھی خدا کے خادموں کی شرکت متوقع ہے۔

ڈنر ٹھیک شام پانچ بجے،

عبادتی پروگرام کا آغاز ٹھیک 6 بجکر 30 منٹ پر۔

برائ مہربانی وقت پر تشریف لایں

Advertisements