واٹسن سلیم گل

پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی ممبرز کی اوپن میٹینگ 27 سپتمبر بروز ہفتہ کوعمینویئل مسیح کے گھر روٹرڈیم میں منعقد ہو رہی ہے۔

پاکستانی مسیحی سیاسی پناہ گزینوں کی اسایئلم کی درخواستیں تیزی سے نامنظور ہو رہی ہیں جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

تمام کمیونٹی لیڈرز سے درخواست  ہے کہ تمام پاکستانی چرچز، مزہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات اس میٹینگ میں شریک ہوں اور ہم سب مل کر اس اس مسلئے کا کوئ حل تلاش کریں۔ لیوینگ اسٹون اردو چرچ کے پاسٹر ندیم دین، اردو پنجابی چرچ کے انچارج مایئکل ویلئم، فراز اعجاز، ساجد بھٹی، عابد شکیل، منگت مسیح، کلیم سلیم، مورس عنایت، بوبی باب، گفران سلیم، ببلی بھائ اور واٹسن سلیم گل ، کاشف جان، پاسٹر سنی اقبال، ایلون مسیح، طارق وکٹر کے علاوہ بہت سے سیاسی پناہ گزین نے بھی اس تحریک پراپنے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے اور اپنے تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ اردو پنجابی چرچ کے روح رواں جنام مایئکل ولیئم صاحب نے کہا ہے کہ وہ ہر مہینے کے آخری ہفتے کو اپنی چرچ میں ایک خصوصی پروگرام رکھتے ہیں جس کی وجہ سے اس پہلی میٹینگ میں ان کی شرکت مشکل ہوگی۔ مگر اس کے بعد وہ اس تحریک میں ہمارے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ کام اتنا آسان نہی ہے جتنا لگتا ہے۔ اور اس میں کامیابی صرف اور صرف اتحاد سے ممکن ہے۔ ہم اردو چرچ ہالینڈ کو بھی درخواست کرتے ہیں کہ اس عظیم کام میں ہمارے ساتھ شامل ہوں اور اپنے نمایندوں کو میٹینگ میں بیجھیں تا کہ ایک مشترکہ انتظامی کمیٹی تشکیل دی جائے جس میں تمام چرچز کی نمایندگی ہو اور ہم سب مل کر اپنے مسیحی بہن بھایوں کو ان مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ہم یہ وضاحت کرنا ضروری سمجھتے ہیں کہ ہم انسان ہیں اور صرف کوشش کر سکتے ہیں۔ نتایئج کی ضمانت صرف اور صرف خدا تعالی کی زات دے سکتی ہے۔ کیونکہ یہ کہا جارہا ہے کہ ہم نے پہلے بھی پٹیشنز دی تھیں تو ان کا کیا بنا ہے۔ ہم یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم پھر کوشش کریں گے۔ حکومت نے نہ سنا تو پھر کوشش کرینگے، اور پھر کوشش کرینگے۔ ہم اپنی کوششوں سے باز نہی آیں گے ۔

1452240_1165461773483472_4109917260547357743_n

جیسے کہ خدا کہ کلام میں لکھا ہے (ایک بیوہ عورت ایک قاضی سے ہر روز انصاف کا تقاضا کرتی تھی، اور ایک دن قاضی نے تنگ آکر اسکا انصاف کر دیا۔ لوقا 18 باب اسکی تیسری آیت،)  کمیونٹی کے ہر ایک شخص کی شمولیت بہت ضروری ہے۔

میٹینگ میں وقت اور اجینڈے کا خیال رکھیں۔

Advertisements