واٹسن سلیم گل،
ایمسٹرڈیم: 3 سپتمبر 2014
بیرون ملک پاکستانی مسیحی کمیونٹی بشیر مسیح کی ضمانت اور اس سلسلے میں سابق ایم پی اے جناب طاہر نوید چوہدری اوران کی ٹیم کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
pakistan_christians_cost
بشیر مسیح پر توہین مزہب کے تحت دفعہ 295/ اے/506 کی ایف آئ آر نمبر چار سو بیالیس کاٹی گئ تھی۔ اور باقی مُلزمان کو فرار کروا دیا گیا۔ پاکستانی مسیحی کمیونٹی میں اس خبر سے بے چینی پھیل گئ تھی ۔ اور انہوں نے اس بے انصافی کے خلاف سوشل میڈیا پر اپنی آواز بھی اٹھائ تھی۔ بشیر مسیح ایک غریب مزدور ہے ،خود نھی دل کے ؑآرضے میں مبتلا ہے اور اس کی دو بیٹیاں بھی بیمار ہیں۔ گو کہ ابھی صرف ضمانت ہوئ ہے خطرہ ابھی ٹلا نہی ہے۔
پاکستانی کرسچن کمیونٹی نے طاہر نوید چوہدری( چیئرمین پی ایم اے) ، وحید انجم، نعیم گل، اور فرخ نوید چوہدری کی کوششوں کو سراہا ۔کمیونٹی لیڈرز نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ اس طرح کے مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کی جان کو خطرہ رہتا ہے۔ اس لئے بشیر مسیح کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Advertisements