پاکستانی مسیحی کمیونٹی لاہور میں جوتوں پر صلیب کے نشان کی پُرزور مزمت کرتی ہے۔ واٹسن سلیم گل
stopCrying-Face-New
لاہور کینٹ صدر بازار میں موجود شیخ شو اسٹور میں مبینہ طور پر بننے والے جوتوں پر صلیب کے نشان پر یورپ، برطانیہ ، امریکہ، کینڈا اور پاکستان میں مسیحی کمیونٹی میں شدید بے چینی اور اضطراب پایا جاتا ہے۔ پاکستانی مسیحی یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان جلد سے جلد اس شرمناک واقعہ کا نوٹس لے اور زمیداران کے خلاف سخت کاروائ کی جائے۔ یہ عمل ملک میں امن اور اسحکام کے خلاف ایک سازش ہے۔ اگر اس طرح کے اقدامات کو وقت پر نہ روکا گیا تو انتشار پسند عناصر اپنے مقصد میں کامیاب ہو جاینگے۔

Advertisements