واٹسن سلیم گل،
ایمسٹرڈیم
میں نے اپنے یاہو میل اکاؤنٹ کے ہیک ہونے اور اپنے جی میل اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کے بارے میں ڈچ پولیس کو اطلاح دے دی ہے۔
جیسے کہ آپ جانتے ہیں کہ میرا یاہو کا ای میل اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا ہے اور میری تمام آنے والی ای میلزپر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ بات یہیں تک ختم نہی ہوئ ہے بلکہ میرے تمام یاہو کونٹیکٹس کی لسٹ بھی جو کم از کم تین سو کے لگ بھگ ہے چوری کر لی گئ ہے۔ اب یہ عناصر میرے دوسرے اکاؤنٹ کو ہیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ مجھے گوگل سے ایک پیغام موصول ہوا ہے کہ میری جی میل کو ہیک کرنے کی کوشش کی گئ ہے مگر اس بار گوگل نے یہ کوشش ناکام بنا دی ہے اور مجھے پاس ورڈ تبدیل کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔ میں دراصل اپنی فیملی کے ساتھ وکیشن پر جرمن کی ایک ہل سائٹ پر تھا، میں نے اپنے ہوٹل کے نزدیک واقع پولیس اسٹیشن میں گوگل کے پیغام کے متلق آگاہ کیا کیونکہ گوگل نے مجھے کچھ مفید معلومات فراہم کی ہیں۔ جرمن کی پولیس نے مجھے کچھ ہدایات دیں ہیں۔ میری آج ہالینڈ پہنچتے ہی پولیس سے ملاقات ہوئ ہے۔ میں نے ان سے بھی مدد کی درخواست کی ہے۔ یہ مجھے پریشان کرنے کی سازش ہے جبکہ میری کسی سے بھی کوئ دُشمنی نہی ہے۔ میں اپنی کمیونٹی سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اگر آپ کو میری جانب سے کوئ بھی ایسی میل ملے جو غیر معمولی ہو تو برائ کرم مجھے جلد اطلاح دیں۔ ایک بات ضرور کہونگا کہ یہ ہیکر جو بھی ہے مگر پاکستانی ہے۔

Advertisements