انٹرنیشنل کرسچن کونسل اور بریٹش پاکتسانی کرسچن ایسوسی ایشن کا مشترکہ احتجاج قابل تحسین ہے، واٹسن سلیم گل،
میں انٹرنیشنل کرسچن کونسل اور بریٹش پاکتسانی کرسچن ایسوسی کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ کا اتحاد اور یکجہتی ہماری کمیونٹی کو ایک نئ راہ دکھائے گی۔ آسیہ بی بی کے ساتھ ہونے والے مظالم کے خلاف اتحاد کی صورت میں جو احتجاج آپ کر رہے ہیں وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ میں اپنے تمام مسیحوں سے درخواست کرتا ہوں جو برطانیہ اور اس کے گرد و نوا میں رہتے ہیں اس احتجاج میں بھرپُور شرکت کریں اور اس کو کامیاب بنایئے۔ اور میں تمام تنظیموں، چرچز سے بھی درخواست کرتا ہوں کہ اتحاد ہی ہمارا واحد راستہ ہے جو ہمیں منزل تک پہنچایئے گا۔ جناب قمر شمس، ولسن چوہدری، نیعم وائظ، تسکین خان، جاوید سیمسن، ایسٹر داس ، پروفیسر عمونیئل رافیل، مایئکل میسحی اور دیگر راہنما جو اس احتجاج میں قلیدی کردار ادا کر رہے ہیں برائے مہربانی تمام مکاتب فکر کے لوگوں کو ساتھ لیکت چلیں تب ہی ہم ہونگے کامیاب، ہم ہونگے کامیاب ایک دن۔ خداوند آپ کو کامیاب کرے۔ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔

Advertisements