پاکستانی مسیحی کمیونٹی قصور شہر کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں ایک مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کی سخت مُزمت کرتی ہے۔ واٹسن سلیم گل،
قصور شہر کے علاقے کوٹ رادھا کشن چک 59 میں ایک غریب میاں بیوی شہزاد مسیح اور اس کی بیوی شمع مسیح ادھار رقم واپس نہ کرنے پر بھٹے کے مالک یوسف گُجر نے پہلے کمرے میں بند کر کے مارا اور بعد میں علاقے کے لوگوں کو اکھٹا کر کے اشتعال دلایا کہ ان میاں بیوی نے اسلام کے خلاف گستاخی کی ہے ۔ دیکھتے ہی دیکھتے مشتعل ہجوم نے ان میاں بیوی کو زندہ بھٹے میں پھیک دیا۔ یاد رہے کہ پولیس موقع پر موجود تھی۔ یہ رویہ شرمناک ہے اور اس طرح کے رویے کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔ مضید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Advertisements