محترم جناب گُلباز صاحب، خداوند میں آپ پر سلامتی ہو۔ جناب آپ نے فیس بُک پر پیغام میں مجھے برائراست مخاطب کیا اس لئے میں آپ کو جواب دے رہا ہوں۔

جناب آپ نے کہا کہ آپ نے ڈچ پارلیمنٹ میں مسیحی پناہ گزین کے حوالے سے پٹیشن دے دی ہے۔ میرے بھائ میں نے اپنی پوسٹ میں یکجہتی اور اتحاد کی بات کی ہے۔ پناہ گزین اور دیگر مسایئل کے حوالے سے تو ہم کئ پٹیشنز دے چُکے ہیں۔ تو کیا ہمارے مسایئل ختم ہو گئے ہیں؟۔ جس میٹینگ میں آپ نے پٹیشن دی وہ میٹینگ آسیہ بی بی کے حوالے سے تھی۔ اور اس میں ہم چار چرچز کے لوگ موجود تھے۔ اردو چرچ ہالینڈ، لیوینگ اسٹون اردو چرچ، اردو پنجابی چرچ ایمسٹرڈیم اور اردو چرچ بیلجیئم ، اور میں نے اس میٹینگ کے لئے پاکستانی مسیحی کمیونٹی کی اصتلاح استمال کی مگر آپ نے اسے اردو چرچ کا نام دیا۔ میں نے اس پر کوئ اعتراض نہی کیا۔ کیونکہ میں تو اردو چرچ کو بھی کمیونٹی کا حصہ ہی سمجھتا ہوں، اور اردو چرچ ہالینڈ کے پاسٹر صاحب اور تمام کمیٹی ممبرز بشمول آپ ہمارے اپنے ہی ہیں۔ میں کمیونٹی کو ایک پلیٹفارم پر لانے کی جدوجہد کر رہا ہوں اور آپ کو بھی دعوت دیتا ہوں کہ اس جدوجہد میں ہم مل کر اپنی کمیونٹی کے لئے شاید کچھ کر سکیں ورنہ مایوسی ہمارے دروازے پر کھڑی ملے گی۔ ہم نے کئ مظاہرے کئے ہیں اور کئ پٹیشنز بھی دیں ہیں اور آپ بھی ہمارے ساتھ رہے ہیں۔ اور ہم ہمت نہی ہاریں گے ،مگر کامیابی ہماری یکجہتی اور اتحاد سے مشروط ہے۔ یہ ٹیم ورک ہے اور ہم اکیلے صفر کے برابر ہیں۔ میں مندرجہ زیل میں تصاویر پوسٹ کر رہا ہوں دیکھیں کہ ہم کب سے پناہ گزینوں کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں چونکہ ہم متحد نہی ہیں اس لئے اپنے مقاصد حاصل نہی کر سکے۔
میرا مشورہ ہے کہ تمام چرچ اور تنظیموں کی جانب سے ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے جو ہماری پوری کمیونٹی کی رائے ، رضامندی اور سپورٹ سے اپنے پاکستانی مسیحی بہن بھائیوں کے لئے ایک آواز بن سکے۔ اس مقصد کے لئے میں اکیلا نہی بلکہ بہت سے دوست کام کر رہے ہیں۔ اور مجھے امید ہے کہ (ہم ہونگے کامیاب ایک دن)

خداوند آپکو آپکے خاندان کو اور ہماری پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی کو بہت برکت دے اور اپنی امان میں رکھے۔
474272_3196216113573_1016596915_o..478573_3196164312278_231242351_o..704577_3934980142212_1856413487_o..204854_3585521525965_819515919_o..265715_1798263245625_2165340_o..8859_427503037343038_1123626789_n..386470_2304102331286_79908755_n..388256_2284424679357_971145404_n..1503293_10201034636217354_1493791290_n..1471936_10201034637537387_1830629844_n..10152380_10201726473792861_6252192854478971381_n..1658485_10201672533364384_2026952152_o..10413385_10202251789365422_6783678700341436926_n..10484543_1531508427072416_8854438972687838500_n..935984_1437465853147381_1840739177_n

Advertisements