بیلجئم کی معروف سیاسی اور سماجی شخصیت جناب لطیف بھٹی صاحب اور ان کی کمیونٹی نے سفارتخانے کے کرسمس ڈنر کی دعوت سے معزرت کر لی۔
1084896_1388035018086425_876847043_o
گزشتہ روز پاکستان مینورٹی ایڈ کے روح روا لطیف بھٹی صاحب اور بیلجئم کی مسیحی کمیونٹی نے برسلز میں موجود پاکستانی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شمع مسیح اور شہزاد مسیح کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جائے۔ اور آسیہ مسیح کو رہا کیا جائے۔
بھٹی صاحب نے کہا کہ سفاتخانے ہمیں کرسمس ڈنر کے نام پر لولی پاپ دینے کے بجائے ہماری اواز کو اعلی حکام تک پہنچایں۔ بھٹی صاحب نے کہا کہ ہم اپنیی کمیوٹی کے میر صادق اور میر جعفر نہی ہیں۔ آج ہمارے بچوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے، ہماری مسیحی بیٹیوں کو زبردستی مسلمان بنا کر شادیاں کی جا رہی ہیں اور ہم ان کے کرسمس ڈنر اڑاتے پھریں۔ یہ ہمارے لئے انتہائ شرم کا مقام ہے۔

Advertisements