واٹسن سلیم گل،
18 دسمبر 2014
download
نیدرلینڈز کے پاکستانی سیاسی پناہ گزینوں کو کرسمس کا تفحہ اور ڈھیرو مبارکباد، نیدرلینڈ کی حکومت نے تسلیم کر لیا کہ پاکستانی مسیحی بھی پناہ کے مستحق ہیں واٹسن سلیم گل۔
میں نیدرلینڈ کی سیاسی پارٹی کرسچن یونی اور ڈچ پارلیمنٹ کے ممبر جناب جویئل فوردوینڈ کا دل سے مشکور ہوں کے جس کی زبردست جدوجہد سے یہ سب ممکن ہوا۔ اس سے پہلے وزارت خارجہ نے صرف احمدی کمیونٹی کو پاکستان میں خطرہ تسلیم کیا تھا۔ اور مسیحی اس اسٹیٹس میں نہی تھے۔ مگر جناب جویئل فورد وینڈ اور ان کی جماعت کرسچن یونی نے پارلیمنٹ میں معتد بار آواز اٹھائ اور آج اسٹیٹ سیکٹری نے پاکستانی مسیحوں کو بھی اسی اسٹیٹس میں تسلیم کر لیا۔ اس سے پاکستانی مسیحیوں کی پناہ کی درخواستیں منظور ہونے کے چانسس بہت زیادہ ہو گئے ہیں۔
میں ہالینڈ میں پاکستانی کرسچن کمیونٹی کے ہر اس ممبر کو خراجءتحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کے لئے جدوجہد کی۔ یہ ہم سب کی مشترکہ جدوجہد اور دُعاؤں کا نتیجہ ہے۔ مجھے گزشتہ رات ساڑھے 11 بجے جناب جوئیل فورد وینڈ نے ایس ایم ایس کے زریعے یہ خوشخبری دی اور مجھے صبح تک کے لئے انتظار کرنے کو کہا۔ مجھے نیند نہی آئ۔ اور آج پھر مسٹر جوئیل نے ایس ایم ایس کے زریعے بتایا کہ وزارت خارجہ نے ان کی پاکستانی مسیحوں کے حوالے سے درخواست منظور کر لی۔
یہ سب ہماری مشترکہ جدوجہد، لگن، محنت اور سب سے بڑھ کر دُعاؤں کا نتیجہ ہے۔ خداوند آپ سب کو برکت دے میری اور میرے خاندان کی جانب سے آپ سب کو کرسمس اور نیا سال مُبارک۔

Advertisements