ہالینڈ میں پاکستانی مسیحیوں نے کرسمس سادگی مگر پُروقار طریقے سے منایا ۔ واٹسن سلیم گل،
ایمسٹرڈیم،
10898200_325150804356918_6041038318590082375_n..1491308_325156581023007_119182001296745030_o..10410685_692444774187994_4243231001175635195_n..10881726_692445434187928_4914522779675957299_n
25 دسمبر کو ہالینڈ کے چرچز میں کرسمس کے حوالے سے پروگرام ترتیب دیئے گئے۔ لیوینگ اسٹون اردو چرچ کی کرسمس کی خصوصی عبادت روٹرڈیم کے چرچ میں ہوئ۔ پاسٹر ندیم دین نے مسیح ابن مریم کی پیدایئش کے حوالے سے واعظ پیش کیا اور ساتھ ہی پاکستان میں امن اور سلامتی کے لیئے دُعا کی گئ۔ چرچ کوائر کے علاوہ سارا واٹسن گل نے کرسمس کا خصوصی گیت پیش کیا۔ مسیح ابن مریم کی پیدائش سے بڑھ کر ہم مسیحیوں کے لئے اور کوئ جزبات نہی ہیں۔ ہم مسیح کی پیدایئش پر اپنے گھروں کو روشن کریں گے چاہے ہمارے گھر پر کتنا بھی برا وقت ہوں۔ کیونکہ یسوع مسیح کی پیدایش کا دن ہماری نجات کا دن ہے۔ اپنے گھروں کو روشن کریں کرسمس ٹریز کو سجایئں اور باوقار طریقے سے خوشی منایئں،
1476621_902229593150029_7064444064493050439_n..foto 5 (1)..foto 3
اسکے علاوہ 26 دسمبر کو ایمسٹرڈیم میں اردو پنجابی چرچ میں بھی کرسمس کا ایک باوقار پروگرام پیش کیا گیا جسے ایوینجلسٹ مایئکل ولیئم نے ترتیب دیا تھا۔ اس پروگرام میں مسیح ابن مریم کی پیدایئش کے حوالے سے گیت اور بایئبل مقدس سے سوالات اور جوابات شامل تھے۔ اس پروگرام میں بھی مسیحی کمیونٹی نے بھرپور انداز میں شرکت کی۔ اور لیوینگ اسٹون اردو چرچ کی کوایئر نے پاسٹر ندیم دین کی قیادت میں گیت پیش کیئے ۔ ہالینڈ میں پاکستانی مسیح کمیونٹی میں اتحاد اور یکجہتی کے لئے اوینجلسٹ مایئکل ولیئم اور مورس عنایت کی خدمات قابل فخر اور شاندار ہیں۔ اور برادر مایئکل ویلئم اور برادر مورس عنایت ہالینڈ میں ہماری مسیحی کمیونٹیی کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ کمیونٹی کو یکجا کرنے میں ان کا کردار شاندار ہے۔ اور واٹسن سلیم گل، پاسٹر ندیم دین، عابد شکیل، اکمل گل اور غفران سلیم نے اس دعوت پر اوینجلسٹ مایئکل کا شکریہ ادا کیا اور ان کی کمیونٹی کے لئے خدمات کو سراہا۔

Advertisements