میری بچپن کی ساتھی، میری چھوٹی اور پیاری بہن طویل علالت کے بعد اس جہان فانی سے کوچ کر گئ۔ واٹسن سلیم گل۔
foto (2)
میں دُنیا بھر سے تمام عزیزؤاقارب اور دوستوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں ہمارے غم میں فون، ای میل، ایس ایم ایس اور زاتی طور پر شریک ہوکر ہمارے دُکھ کو بانٹا۔ آپ سب کے پیار اور دُعاؤں کا مشکور اور مقروض ہوں۔
میری چھوٹی بہن انیتا جاوید نئے سال کے پہلے دن اپنے شوہر، بچوں اور ہم سب کو چھوڑ کر اس دُنیا سے کوچ کر گئ۔ وہ ایک نیک بیٹی تھی، پیاری اور دلاری بہن تھی، وفا شعار بیوی اور محبت سے لبریز ماں تھی۔ گزشتہ چند سال سے بیمار تھی۔ اور آخر کار خداوند رب الاافواج نے اسے تمام دیناوی اور جسمانی تکالیف سے آزادی دے کر اپنے پاس بلا لیا اور میرا ایمان اور یقین محکم ہے کہ وہ خدا کی بہترین جگہ کو حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ (اے خداوند آپ نے دیا، آپ نے لیا آپ کا نام مبارک ہو)۔
میں ایک بار پھر آپ سب کا شُکریہ ادا کرتا ہوں کہ خدا کی حقیقی تسلی کے بعد آپ کی دُعاؤں، محبت اور حوصلے نے ہمارے خاندان کو ہالینڈ اور پاکستان میں تقویت بخشی۔ خداوند آپ سب کو اپنے پناہ اور امان میں رکھے۔ اور آپ کے رشتوں کو سلامت رکھے۔

Advertisements