منگت مسیح اور پاسٹر عمران گل کی جانب سے بلائ جانے والی پاکستانی ڈچ کرسچن کمیونٹی کی میٹینگ انتہائ کامیاب رہی، واٹسن سلیم گل،
11015333_10153098910017165_2018190784_n..11038394_873655889323574_2450612586218689908_n
میٹینگ کا آغاز پاسٹر ندیم دین اور پاسٹر ویلئم پیغانی نے دُعا اور پیغام سے کیا۔
پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کے حوالے سے روٹرڈیم میں ایک کمیونٹی میٹینگ کا انقاد کیا گیا ۔ اور ہالینڈ میں موجود تمام پاکستانی کرسچن چرچز، سیاسی، سماجی اور مزہبی شخصیات سے اپیل کی گئ تھی کے 7 مارچ کو میٹینگ میں شریک ہو کر اپنے مصیبت زدہ بہن بھایئوں کے ساتھ عملی طور پر یگانگت اور اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ یہ میٹینگ نہایت کامیاب رہی، اس میٹینگ میں تمام غیور مسیحی راہنماؤں نے شرکت کی اور یقین دلایا کہ وہ اپنے مسیحی پناہ گزین بہن بھایئوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں۔ اس میٹینگ میں منگت مسیح، پاسٹر عمران گل، پاسٹر ندیم دین، پاسٹر ولیئم پیغانی، پرویز ولیئم، مورس عنایت، فراز اعجاز، گیسپر ڈانیئل، کلیم سلیم، جان بھٹی، اعجاز میتھیو زوالفقار، طارق مسیح، نوید گل، بوبی باب، انور نوید بھٹی، یونس ولیئم، شہزادہ مسیح، زیشان غوری، ہنی ویئلم، جمشید ، شانتا طارق ، شینا اور راقم یعنی واٹسن سلیم گل شامل تھے۔
10951974_10153098910537165_1866341401_n..11015333_10153098910447165_770071792_n (1)
منگت مسیح نے تمام ممبرز کا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ وہ ان حالات میں پناہ گزینوں کا ساتھ دیں۔ کمیونٹی ممبرز نے متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا کہ وہ ڈچ حکومت سے پُرزور مطالبہ کریں گے کہ پاکستانی مسیحی پناہ گزینوں کی پناہ کی درخواستوں کو پاکستان میں مسیحیوں کے حالات کے تناظر میں دیکھیں اس کے لئے ایک مظاہرے کا اعلان کیا گیا جس کی تاریخ کا علان جلد کیا جائے گا۔ مظاہرے کے لئے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی گئ۔ جس میں منگت مسیح، پاسٹر عمران گل، اعجاز میتھیو زوالفقار، گیسپر ڈانیئل، کلیم سلیم اور واٹسن سلیم گل شامل ہیں۔
10715696_10153098910697165_1997594419_n..11040781_10153098908402165_105731632_n..11040078_10153098909947165_1601302596_n
میٹینگ کے اختتام کے بعد جناب منگت مسیح نے میٹینگ کے تمام شُرکا کے لئے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ کھانے کے بعد تمام ممبران نے ایک دوسرے کی سلامی چاہی اور رخصت ہوئے۔
11042047_10153098909452165_1861416741_n..11051535_10153098910322165_1811626656_n..11040739_10153098909577165_774542351_n..11040708_10153098910962165_248401753_n

Advertisements