یوروپیئن پاکستانی مسیحی جلد یوروپیئن پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے۔ اور یوحناآباد کے مسیحیوں کی چیخ ؤپکار کو یورپ کے اعلی حُکام تک پہنچایں گے، واٹسن گل،
11072160_348161055372709_1283584255_n (1)
آج یوحناآباد میں مسیحیوں پر بزدلانہ حملے کے خلاف یورپ کے پاکستانی مسیحیوں نے ایک ہنگامی ڈیجیٹل میٹینگ کا انقاد کیا جس میں پاسٹر ندیم دین، پاسٹر ولیئم پیغانی، پاسٹر جان اشرف (بیلجیئم) ، گیسپر ڈینئل، اعجاز میتھیو زوالفقار، منگت مسیح، جمشید ملک، یعقوب مسیح (بیلجیئم) ، یونس ولیئم، طاری گُلریز(اٹلی) ،پرویز بھٹی اور واٹسن گل شامل تھے، جبکہ لطیف بھٹی (بلجیئم)، پاسٹر عمران گل، کلیم سلیم ، عابد شکیل، طارق مسیح، بوبی باب، فرازاعجاز اور بہت سے مسیحی بھائ میٹینگ میں نہ پہنچ سکے مگر انہوں نے کہا کہ وہ ساتھ ہیں اور ہر قدم پر اپنے مسیحی بھایئوں کے لئے آواز بلند کرتے رہیں گے۔
11041333_348160735372741_482350707_n
کیا اب بھی ہمیں متحد ہونے کے لئے کسی اور حملے کی ضرورت ہے۔ میں اپنی کمیونٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ خدارا آپس میں اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کریں۔ یہ ہی ایک راستہ ہے جو ہمیں اس اس تاریک غار سے نکلنے کا راستہ دے گا۔ ہم اس شرمناک حملے کی پُرزور مزمت کرتے ہیں اور میں خاص طور پر یورپ اور برطانیہ کے اہم راہنماؤں سے اپیل کرتا ہوں کہ اس واقعے پر شدید احتجاج کریں۔ مگر کوشش کریں کہ احتجاج مشترکہ پلیٹفام پر ہو ۔ کیونکہ ہمیں اس وقت یکجہتی اور اتحاد کی شدید ضرورت ہے۔ یا ہمارے ساتھ مل کر احتجاج کریں یا ہمیں اپنے ساتھ ملا کر احتجاج کریں مگر اتحاد کے ساتھ ہی کریں کیونکہ خدا کا کلام یہ کہتا ہے۔

Advertisements