خداوند کا شکر کرتے ہیں کہ ہماری دو مسیحی بہنوں کو ہالینڈ میں رہنے کی اجازت مل گئ، واٹسن سلیم گل،
14511546-illustration-depicting-a-green-roadsign-with-a-happiness-concept-blue-sky-background-1
مجھے ڈچ پارلیمنٹ میمبر کی جانب سے ایک خط موصول ہوا اور بتایا گیا کہ ہماری دو مسیحی بہنوں کو ہالینڈ میں رہنے کی اجازت مل گئ ہے ۔ یہ ہماری اجتماہی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ اس میں کسی بھی ایک چرچ یا ایک شخص کا کردار نہی ہے۔ بلکہ یہ ایک ٹیم ورک تھا۔ ان بہنوں کا نام میں یہاں نہی لکھ رہا ہوں کیونکہ مجھے میرا اخلاق اور اصول یہ اجازت نہی دے رہے ہیں کہ ان کے ناموں کا اشتہار لگاؤں مگر میرے پاس ڈچ پارلیمنٹ کی ای میل موجود ہے اور محفوظ ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اپنے ہر عمل اور کردار سے اتحاد کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ ان دونوں بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اپنی کمیونٹی ممبرز جنہوں نے اس جدوجہد میں اپنا کردار ادا کیا ہے ان کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں اور خدا کا شُکر کرتا ہوں کہ اس تحریک کو چھوٹا سا ہی سہی مگر حصہ ہوں۔ خداوند ہماری کمیونٹی کو بہت برکت دے۔

Advertisements