یوروپیئن پاکستانی مسیحی یوحنا آباد میں ہونے والی ہونے والی دہشتگردی اور حکومت کی بے حسی پر 27 مارچ کو یوروہیئن پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کریں گے۔، واٹسن سلیم گل،
???????????????????????????????????????????????????????????????
یوروپ اور برطانیہ کے تمام مسیحیوں کو دعوت دی جاتی ہے کہ وہ بروز جمعہ 27 مارچ کو دوپہر ایک بجے بیلجئم کے شہر برسلز میں یوروپین پارلیمنٹ کے سامنے مظاہرہ کرینگے۔ مظاہرین یوروپین حکام سے مطالبہ کرین گے کہ وہ پاکستانی حکومت کی جانب سے مسیحیوں پر ظلم اور ان کے تحفظ کی ناکامی کا نوٹس لیں۔ ایک سکایئپ میٹینگ میں کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں ہالینڈ سے پاسٹر ندیم دین، پاسٹر ویلئم پیغانی، بشپ آفتاب عمیونیئل کھوکھر، اعجاز میتھیو زوالفقار، گیسپر ڈاینئل، جمشید ملک، عابد شکیل، فراز اعجاز، منگت مسیح، یونیس ولیئم، بوبی بوب اور واٹسن سلیم گل شامل تھے جبکہ بیلجیئم سے پاسٹر کیمرون تھامس، جناب لطیف بھٹی، بشپ ارشد کھوکھر، پاسٹر جان اشرف، یعقوب مسیح، شاہد پرویز، اسلم غوری، شاہد حمید موجود تھے۔ فرانس سے شاہزیب بھٹی اور اٹلی سے طاری گلریز نے بھی میٹینگ میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ کلیم سلیم، پاسٹر عمران گل، نوید گل، طارق مسیح ، پرویز ولیئم اور چند اور بھائ جو ناگزیر وجوہات کی بنا پر میٹینگ میں شریک نہی ہو سکے ان کی سپورٹ بھی ہمارے ساتھ ہے۔
آپ سب سے درخواست ہے کہ یوحنا آباد کے مسیحیوں کو یاد کیجئے اور اس مظاہرے میں شریک ہو کر عملی طور پر اس بات کا ثبوت دیجئے کہ آپ ان مسیحیوں کے ساتھ ہیں۔ ہالینڈ سے اگر آپ جانا چاہتے ہیں اور آپ کو ٹرانسپورٹ کا مسلئہ ہے تو بھائ منگت مسیح، گیسپر ڈانیئل، اعجاز میتھیو زوالفقار یا پھر راقم الحروف یعنی واٹسن سلیم گل سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔ ہم جناب لطیف بھٹی صاحب کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے بیلجئم پولیس اور پارلیمنٹ سے متلعق امور میں ہماری مدد کی۔
بروز جمعہ 27 مارچ 2015 کو ٹھیک ایک بجے ہم مظاہرے کا آغاز کریں گے اور تین بجے اس کا اختتام ہوگا۔ اس کے بعد بیلجئم سے میزبان دوستوں نے سب شُرکا کے لئے کھانے کا انتظام کیا ہے۔

Advertisements